• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی حکومت کی ہندوستان سے ۱۰؍ ہزار تعمیراتی کارکنان کی بھرتی کی مانگ

Updated: September 11, 2024, 5:52 PM IST | New Delhi

نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کاؤنسل نے منگل کو کہا کہ اسرائیلی حکومت نےدونوں حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت ہندوستان سے۱۰؍ ہزار تعمیراتی کارکنان اور ۵؍ہزار دیکھ بھال کرنے والے افراد کو بھرتی کرنے کی مانگ کی ہے۔

Modi and nitinyahu. Photo: INN
مودی اور نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کاؤنسل نے منگل کو کہا کہ اسرائیلی حکومت نے دونوں حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت ہندوستان سے ۱۰؍ ہزار تعمیراتی کارکنان اور ۵؍ہزار دیکھ بھال کرنے والے افراد کو بھرتی کرنے کی مانگ کی ہے۔خیال رہے کہ مغربی ایشیائی ممالک میں فی الحال ۱۰؍ ہزار سے زائد ہندوستانی اسرائیل میں ملازمت کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ۵۰۰؍ ہندوستانی کارکنان کو مطلوبہ مہارتوں کی کمی ہونے کے سبب واپس بھیج دیا ہے۔ ان کارکنان کو فلسطینی کارکنان کے بدلے بھرتی کیا گیا تھا جن کے ملازمت کے اجازے نامے غزہ میں اسرائیلی جنگ کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: کالندی ایکسپریس کو پلٹنے کی سازش بے نقاب کرنے کی کوشش

تل ابیب تقریباً ۹۰؍ ہزار فلسطینی کارکنان کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جنہیں ملازمت کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ نومبر میں تل ابیب نے نئی دہلی کے ساتھ باہمی معاہدے پر دستخط کی تھی۔ نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جو ۲۰۰۸ء میں ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے قائم کیا جانےو الا غیر قانونی ادارہ ہے،نے ہندوستان سے تقریباً ۲؍ ہزار ۶۰۰؍ کارکنان کو اپریل میں اس معاہدے کے تحت اسرائیل بھیجا تھا۔ کارکنان کو اسرائیل بھیجنے کے پہلے مرحلے میں اترپردیش، ہریانہ اور تلنگانہ سے ۱۰؍ ہزار ہندوستانی کارکنان کو تعمیراتی کارکنان کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دوسری بھرتی مہاراشٹر میں کی جا سکتی ہے۔اسرائیل کی پاپیولیشن ، امیگریشن اینڈ بارڈر اتھاریٹی نے ۴؍ طرح کی ملازمتوں کیلئے بھرتی کی مانگ کی ہے جن میں فریم ورک، آئرین بینڈنگ، پلاسٹرنگ اور سیرامک ​​ٹائلنگ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK