اکھلیش یاد و کاپارٹی دفتر پر مختلف اضلاع سے آنے والے لیڈروں اور کارکنان سے خطاب، کہا: بی جے پی کی حکومت میں عوام کو پریشانیوں کیلئے علاوہ کچھ نہیں ملا
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 10:07 PM IST | Lucknow
اکھلیش یاد و کاپارٹی دفتر پر مختلف اضلاع سے آنے والے لیڈروں اور کارکنان سے خطاب، کہا: بی جے پی کی حکومت میں عوام کو پریشانیوں کیلئے علاوہ کچھ نہیں ملا
اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نےکہ اترپردیش میں سماجی انصاف کے راج کے قیام اور ناانصافی کو مٹانے کیلئے بی جےپی کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے۔بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹرز پر مختلف اضلاع سے آنے والے لیڈروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہابی جے پی کی مرکزی حکومت میں تیسرا میعاد کار ہے لیکن ملک کے عوام کو پریشانی اور تباہی کے سواکچھ نہیں ملا۔بی جےپی حکومت میں معصوموں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتاہے۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ بی جےپی حکومت نے تعلیم اور طبی نظام کو برباد کردیا ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا بی جےپی’استعمال کرنے والی پارٹی ہے‘۔یہ لوگوں کو استعمال کرتی ہے پھر انہیں برباد کردیتی ہے۔ بی جےپی حکومت نے جی ایس ٹی کو گنجلک بنا کر کاروبار اور کاروباریوں کو الجھا دیا ہے۔کاروبارکرنا مشکل ہوگیا ہے۔ٹیکس کاپروسس آسان ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت کے فیصلوں میں بھاری گڑبڑ جھالا ہے۔ بی جےپی حکومت کے ایجنڈے میں نوکری اور روزگار نہیں ہے۔ آوٹ سورس سے بے روزگار کا مستقل حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ نوٹ بندی کا نتیجہ کیا نکلا۔ وزیراعظم کے علاقے میں بھی ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ بنارس میں سیلاب کی خوفناک حالت سب نے دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹے خواب دکھا کر عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ بی جے پی حکومت نے ریاست کے عوام کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے ۹؍ سالہ دور اقتدار میں ایک یونٹ بھی بجلی جنریشن میں اضافہ نہیں کیا۔ کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا گیا۔ بی جے پی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ بی جے پی پر اب کسی کو بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس لوگوں کو سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں پر بھروسہ ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم نے یوپی میں بہت سارے ترقیاتی کام کئے ہیں۔ کسانوں اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کے مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ لوگ امید بھری نظروں سے سماج وادی پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہماری حکومت میں سماجی انصاف کا راج قائم ہوگا، ہر طبقے کو انصاف اور عزت ملے گی اور سب مل کر ترقی کریں گے۔