Inquilab Logo

مہاراشٹر میںآج سے جنتا کرفیو ،سخت حکم امتناعی، باہر نکلنا منع

Updated: April 14, 2021, 8:38 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

صرف لازمی خدمات جاری رہیںگی، بہت ضروری ہونے پر ہی گھر سےنکلنےکی اجازت، رجسٹرڈ مزدوروں، آٹورکشا ڈرائیوروں اور گھریلو ملازمین کو مالی امداد ، عوام سےتعاون کی اپیل

Uddhav Thackeray.Picture:INN
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے۔تصویر :آئی این این

رونا کے معاملات میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے  کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں   بدھ(  ۱۴؍ اپریل)کی رات ۸؍  بجے سے یکم مئ کی صبح ۷؍بجے تک جنتا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو فیس بک لائیو پر  ۳۹؍ منٹ کی تقریر میں وزیراعلیٰ نے  عوام کو پہلے  مہاراشٹر کو درپیش صورتحال سے آگاہ کیا اور پھر کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے   ( بریک دی چین)کو لازمی قرار دیتے ہوئے انتہائی سخت پابندیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسے لاک ڈاؤن کا نام دینے سے گریزکیا مگر پابندیاں لاک ڈاؤن سے کم بھی نہیں ہیں۔ کورونا پر قابو پانےکیلئے عوام  سے مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ 
شادی کی تقریب میں ۲۵ ؍ افراد کی اجازت
 وزیر اعلیٰ نے  بتایا کہ ’’ جنتا کرفیو کے دوران  عوامی ذرائع آمدورفت یعنی لوکل ٹرین ، آٹو رکشا  اورسرکاری بسیں  بند نہیں کی جارہی ہیں مگر انہیں صرف  لازمی خدمات  سے  وابستہ  ملازمین استعمال کرسکیں گے۔‘‘ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ’’   انتہائی ضروری ہونے پر ہی کسی شخص کو گھروں سے نکلنے کی اجازت  ہو گی۔ ‘‘  اس ضمن میں ریاست کے چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ تحریری ہدایت کے مطابق شادی کی تقریب میں اب ۲۵؍ افراد کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔ہال کے ملازمین اور عوامی آمدورفت کے مقامات پر ملازمین کیلئے کوروناکا ٹیکہ لگانا  یا پھر آر ٹی پی سی آر، ریٹ وغیرہ  کے  ٹیسٹ کی نگیٹو رپورٹ رکھنا لازمی ہے۔‘‘
مزدور اور کمزور طبقے کیلئے مالی امداد
  مزدور طبقے، آٹو رکشا  ڈرائیور اور غریبوں کیلئے متعدد اسکیموں کے تحت  رقم دینے   اور مفت اناج تقسیم  کرنے کی بھی بات کہی  گئی ہے۔ان  امدادی کاموں کیلئے  ۵؍ ہزار ۴۷۶؍ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
آکسیجن کی شدید قلت،  مرکز سےایئر فورس کی مدد مانگی
  اُدھو ٹھاکرے نے ریاست کے طبی ڈھانچے پر پڑ رہے بوجھ کو تفصیل سے بیان کرتےہوئے بتایا کہ ریاست میں اس وقت جتنی آکسیجن پیدا ہورہی ہے وہ پوری کی پوری طبی مقاصد کیلئے استعمال ہورہی اور آنے والےدنوں میں اس کے کم پڑنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میںآکسیجن ۱۲۰۰؍  میٹرک ٹن پیداہو تی  ہے جو مریضوں کیلئے ناکافی  ہے۔ اگر دیگر ریاستوں سے  روڈ کے ذریعے آکسیجن لائی جائے تو  کافی وقت درکار ہو گا ،اس لئےانہوں نے  وزیر اعظم سے درخواست  کی کہ   ایئر فورس کی خدمات فراہم کرتے ہوئے  ہوائی جہاز کے ذریعے دیگر ریاستوں سے آکسین  مہاراشٹرتک  پہنچانے کا نظم کریں۔ 
مہاراشٹر میں کووڈ کی صورتحال
 وزیر اعلیٰ  بتایا کہ ’’ منگل کومہاراشٹر میں ۶۰؍ ہزار ۲۱۲؍ مریض کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں  جبکہ ۱۲؍ اپریل تک ان کی تعداد ۳۴؍ لاکھ ۵۸؍ ہزار ۲۴۵؍ تھی۔ان میں سے ۵؍لاکھ ۶۵؍ ہزار ایکٹیو ہیں۔ ایک ہفتہ میں متاثرین کی تعداددگنی ہونے کی میعاد ۴۰؍ دن ہو گئی ہے۔کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے ۲۰؍ ہزار آئی سی یو بیڈ ہیں جن میں سے ۷۹؍ فیصد بیڈ بھر چکے ہیں۔ آکسیجن بیڈ ۳۸؍

ہزار ہیں اوران  میں سے ۴۳؍ فیصد بھرگئے

 

ہیںسخت پابندیوں کے دوران غریبوں کی مدد کیلئے اسکیمیں

راشن کارڈ صارفین کو فی کس ۳؍ کلو گیہوں اور ۲؍ کلو چاول مفت ملےگا۔
n  غریب شہریوں کو ایک ماہ تک شیو بھوجن تھالی مفت  ملے گی۔
n’ کنسٹرکشن لیبرکی فلاحی اسکیم اور مزدوروں کی دیگر اسکیموں   کے تحت تقریباً  ۲؍ لاکھ مزدوروں کے بینک کھاتوں میں ۱۵۰۰؍ روپے  ڈالےجائیں گے ۔
 nریاست کے ۲۵؍لاکھ گھریلو ملازمین کیلئے   اسکیمیں شروع ہوں گی۔
n مہاراشٹر کے۵؍ لاکھ رجسٹرڈ پھیری والوں کو فی کس ۱۵۰۰؍ روپے دیئے جائیں گے ۔  یہ رقم ان کے کھاتے میںمنتقل کی جائے گی۔
n   ۱۲؍ لاکھ آٹو رکشا ڈرائیوروں کو بھی فی کس ۱۵۰۰؍ روپے  ملیں گے۔ 
n سنجے گاندھی نرادھار یوجنانیز بیواؤں  اور معذوروں کی متعد د اسکیموں کے تحت رجسٹرڈ ۳۵؍ لاکھ افراد کو بھی  فی کس ایک ایک  ہزار روپے امداد دی جائے گی۔۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK