Inquilab Logo

جاپان: ٹوکیو میں خواتین کی عالمی کانفرنس کا آغاز

Updated: December 04, 2022, 11:07 AM IST | Tokyo

اس اہم عالمی کانفرنس میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن،سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین جیسی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

A scene from the World Conference on Women held in Tokyo, the capital of Japan.
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس کا ایک منظر۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سنیچر  کو خواتین  سے متعلق عالمی کانفرنس کا آغاز ہوا۔اس کے بعد ابتدائی طور پر جاپان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی شنزو آبے  کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی۔  واضح رہےکہ  آبے ہی  نے۲۰۱۴ء میں اس نوعیت کی پہلی کانفرنس کی تھی۔انہوں نے عالمی سربراہی کانفرنس کی تنظیم کا آغاز کیا تھا۔
 وزیر اعظم  فومیو کشیدا  نے افتتاحی تقریر کی۔ انہوں نے کہا ،’’ میں اس کانفرنس کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اس موقع پر یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کیلئے سماجی بے ضابطگیوں کے ساتھ صنفی عدم مساوات جیسے بڑے چیلنجز ابھی بھی موجود ہیں۔‘‘
 اس کانفرنس میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور دیگر جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
 مولدووان کی صدر مایا ساندو کانفرنس کے اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے میں شامل ہوئی۔ انہوں    سیاسی سفر میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر زور دیا  اور اس سلسلے میں  اپنے ملک کے تجربات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ملک میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔  مختلف اقدامات کر کے صنفی مساوات کو فروغ دینے میں اپنے ملک کا تجربہ بھی  بیان کیا۔ ساندو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات پر بات چیت کیلئے کشیدا سے بھی ملاقات کی۔

japan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK