Inquilab Logo

ایشیا ٹیم چمپئن شپ: ہندوستانی خاتون ٹیم جاپان کو ہرا کر پہلی بار میں فائنل میں

Updated: February 18, 2024, 9:36 AM IST | Agency | Kuala Lumpur

سنیچر کو ہندوستان نےدو بار کے چمپئن جاپان کو۲-۳؍سے شکست دی، جبکہ کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو۰-۳؍سے ہرایا تھا۔

The Indian women`s team has created history in the Asiateam Championship. Photo: INN
ایشیاٹیم چمپئن شپ میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی خواتین کی ٹیم ’بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ‘ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی خواتین نے پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے ٹائٹل راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو تھائی لینڈ سے ہو گا۔ ملائیشیا میں جاری چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سنیچر کو ہندوستان نے دو بار کے چمپئن جاپان کو ۲-۳؍سے شکست دی۔ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ نے انڈونیشیا کو ۱-۳؍ سے شکست دی۔ 
پہلے میچ میں پی وی سندھو کو آیا احوری کے ہاتھوں ۲۱-۱۷؍، ۲۲-۲؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی عالمی نمبر۲۳؍ جوڑی نے ڈبلز میچ میں نمی ماتسویاما اور شیدا کو۱۷-۲۱؍، ۲۱-۱۶؍۲۰-۲۲؍سے شکست دی۔ جس کی وجہ سےا سکور ایک ایک سے برابر ہو گیا۔ اسمیتا چلیہا نےناؤمی اوکو ہارا کو ۱۷-۲۱؍، ۱۴-۲۱؍ سے ہرا کر ہندوستان کو۱-۲؍ کی برتری دلائی۔ اشونی اور پی وی سندھو کی جوڑی رینا اور آئیکو سے۲۱-۱۴؍، ۲۱-۱۱؍سے ہار گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی اسکور۲-۲؍ سے برابر ہو گیا۔ ۱۷؍ سالہ انمول کھرب نےناتسوکی ندائرا کو ۲۱-۱۴؍۲۱-۱۱؍سے ہرا کر ہندوستان کو۲-۳؍ سے سبقت دلائی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو۰-۳؍ سے شکست دی تھی۔ 
 اب ہندوستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ ٹاپ سیڈ چین کو شکست دے کر گروپ مرحلے میں سرفہرست رہنے کے بعد پی وی سندھو، اسمیتا چلیہا اور اشونی پونپا اور تنیشا کراسٹو کی ڈبلز جوڑی کی جیت کے بل بوتے پر ہندوستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی۔ اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو زخمی ہونے کے سبب کھیل سے دور رہنے کےچار ماہ بعد شاندار واپسی کی۔ کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں سندھو نے لو سین یان ہیپی کے خلاف مضبوط شروعات کی۔ انہوں نے ہیپی کے خلاف ۷-۲۱؍، ۲۱-۱۶؍ اور۱۲-۲۱؍سے جیت درج کر کے ہندوستان کو برتری دلائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK