Inquilab Logo

جینت پاٹل این سی پی کو الوداع کہہ دیں گے ؟

Updated: June 26, 2023, 11:45 AM IST | Mumbai

بی جے پی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف’ وجوہات‘ بتائیں ۔دعویٰ کیا کہ پارٹی میں نظرانداز کئے جانے سے وہ ناراض ہیں ۔جینت پاٹل کا ویڈیو بھی ٹویٹ کیا

Jayant Patil
جینت پاٹل

گزشتہ کچھ دنوں سے   این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کے ناخوش  ہونے کا معاملہ زیربحث  ہے۔ جینت پاٹل بی جے پی میں جانے والے  ہیں۔ شیو سینا (شندے گروپ) کے رکن اسمبلی سنجے شرساٹھ نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنا راستہ طے کریں گے۔ اس طرح بی جے پی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ جینت پاٹل این سی پی کو الوداع کہنے والے  ہیں، بی جے پی نے اس کی ۱۰؍  وجوہات بھی بتائی ہیں۔
 بی جے پی نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شرد پوار نے سبکدوشی کا ڈراما کیا تھا۔ شرد پوار کے علاوہ جینت پاٹل نے بھی اچھا ڈراماکیا۔ کتنے روئے تھے… اب سمجھ میں آیا کہ آنسو اصلی تھے مگر وجہ کچھ اور تھی۔ اس لئے یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ جینت پاٹل پارٹی چھوڑدیں گے۔ اس لئے جینت پاٹل کے پاس پارٹی چھوڑنے کی ایک نہیں    ۱۰؍ وجوہات ہیں۔ بی جے پی نے درج ذیل ’ وجوہات‘ بتائی ہیں
    ۲۰۱۹ء سے شرد پوار نے جینت پاٹل سے توجہ ہٹانی شروع کی۔ جینت پاٹل جو کبھی وزیر داخلہ تھے، کو   وزارت آب رسانی دی گئی۔ این سی پی میں دو گروپ ہیں :سپریا سلے اور اجیت پوار۔ پاٹل کا تعلق کسی بھی گروپ سے نہیں ہے۔ اس لئے این سی پی میں ان کا مستقبل تاریک ہی رہا۔  جینت پاٹل اہم لوگوں کے ساتھ ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ بننے کا ان کا خواب چھپا نہیں رہا۔ این سی پی کی قومی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔ سپریا سلے کے پارٹی کا کارگزار صدر بننے کے بعد اجیت پوار اپنا غصہ کھو چکے ہیں ۔ ایسے حالات میں جینت پاٹل کے خوابوں کو کون پوچھے گا۔  جینت پاٹل مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے تھے۔ اس کے باوجود ان جھولی  خالی رہی۔  شرد پوار نے کارگزارصدر کا انتخاب کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو مطمئن کیا۔ سپریا سلے اور پرفل پٹیل، جنہیں اجیت پوار کے حامیوں کے طور پر جانا جاتا ہے، کو کارگزار صدر بنایا گیا۔ لہٰذا جینت پاٹل کو صرف ٹھینگا ملا۔   ریاست کے تمام فیصلے اجیت پوار لیتے ہیں جبکہ پارٹی کی قومی سیاست شرد پوار کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے جینت پاٹل برائے نام ریاستی صدر ہیں۔  شرد پوار کے سبکدوش ہونے کے بعد جینت پاٹل کیلئے اجیت پوار اور سپریا سلے  کے ماتحت کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔  جینت پاٹل اپنے بیٹے کو شرد پوار کی طرح سیاست میں لانا چاہتے ہیں۔ پرتیک پاٹل کو راجا رام باپو شوگر فیکٹری کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ شرد پوار جو اپنے بھتیجے کو چھوڑ رہے ہیں جینت پاٹل کے بیٹے کو تھوڑاہی  آگے آنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK