• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: والدین کیساتھ سو رہے ۸؍ماہ کے بچے کا اغوا،ملزم گرفتار

Updated: November 05, 2025, 4:40 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

کلیان ریلوے اسٹیشن کے اسکائی واک پر  سوئے ہوئے مزدور والدین کے پاس سے ایک۸ ؍ماہ کا معصوم بچہ اغوا کر لیا گیا۔

The accused kidnaps the child (CCTV footage). Photo: INN
ملزم بچہ چراتے ہوئے(سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر)۔ تصویر: آئی این این
کلیان ریلوے اسٹیشن کے اسکائی واک پر  سوئے ہوئے مزدور والدین کے پاس سے ایک۸ ؍ماہ کا معصوم بچہ اغوا کر لیا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلیان پولیس فوراً حرکت میں آئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صرف ۶؍ گھنٹوں کی کارروائی میں نہ صرف ۲؍ملزمین کو گرفتار کر لیا بلکہ اغوا شدہ بچےکو بھی بحفاظت برآمد کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پونے سے آئے   مزدور میاں بیوی اپنے ۳؍ بچوں سمیت کلیان میں روزگار کی تلاش میں پہنچے تھے۔ مناسب کام اور رہائش نہ ملنے کے باعث وہ ریلوے اسٹیشن کے اسکائی واک پر ہی رات گزارنے پر مجبور تھے۔ اس دوران منگل کی صبح تقریباً۴؍ بجے اکشے کھرے نام کے ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  والدین کے پاس سے ۸ ؍ماہ کے معصوم بچے کو چرا لیا۔ جب والدین نیند سے بیدار ہوئے اور بچے کو نہ پایا تو وہ گھبرا کر فوراً  مہاتما پھلے پولیس اسٹیشن پہنچے۔اطلاع ملتے ہی کلیان ریلوے پولیس اور مہاتما پھلے پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزم کی حرکات و سکنات کا سراغ لگایا اور مختلف علاقوں میں تلاشی مہم تیز کر دی اورصرف ۶؍ گھنٹوں کے اندر پولیس نےنہ صرف ملزم اکشے کھرے اور اس کی ساتھی سویتا کھرے کو حراست میں لے لیابلکہ دونوں سے تفتیش کے بعد اغوا شدہ بچے کوبحفاظت برآمد کر لیا ۔ مہاتما پھلے پولیس کی تیز رفتار کارروائی کی شہریوں نے تعریف کی۔اے سی پی کلیان جی گھیٹے کے مطابق واقعہ کے پس پردہ وجوہات کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بچے کے اغوا کے پیچھے اصل محرک کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK