Inquilab Logo

کلیان: آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کا آغاز

Updated: March 08, 2024, 5:15 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

گزشتہ ۴۰ ؍سال سے آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ میں کوڑاکرکٹ ڈمپ کیا جارہا تھا۔ ڈمپنگ گراؤنڈ کے اطراف رہنے والے مکینوں نے یہاں کچرا پھینکنے کی مخالفت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

Garbage is being removed from Adharwadi dumping ground. Photo: INN
آدھارواڑی ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑاکرکٹ ہٹایا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑاکرکٹ ہٹانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ اس ڈمپنگ گراؤنڈ کی وجہ سے رنگ روڈ کے کچھ حصہ کا کام رکا ہوا تھا۔ کوڑاکرکٹ ہٹنے سے اس روڈ کا ادھورا کام مکمل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ ایک خوبصورت گارڈن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ۴۰ ؍سال سے آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ میں کوڑاکرکٹ ڈمپ کیا جارہا تھا۔ ڈمپنگ گراؤنڈ کے اطراف رہنے والے مکینوں نے یہاں کچرا پھینکنے کی مخالفت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عدالت نے مکینوں کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی ) کو آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد کے ڈی ایم سی نے امبرڈے اور باروے میں سائنسی طریقہ سے کوڑاکرکٹ کا پروسیسنگ کرکے کھاد بنانے کی شروعات کی ساتھ ہی۴؍ مختلف جگہوں پر کچرے سے بائیو گیس بنانے کے پروجیکٹ بھی شروع کئے۔ 
کے ڈی ایم سی نے بائیو مائننگ طریقہ سے آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ سے کچرا ہٹانے کی تجویز تیار کی تھی۔ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت شہری انتظامیہ کو ۴۲ ؍کروڑ روپے کا فنڈ بھی موصول ہوا تھا۔ ۲۰۲۳ ءمیں شہری انتظامیہ نے ’نیک آف انڈیا‘ نامی کمپنی کو آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ سے کچرا ہٹانے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ ۱۲ ؍مہینے کے اندر آدھار واڑی ڈمپنگ گراؤنڈ کا کچرا ہٹانے کا ٹارگیٹ کمپنی کو دیا گیا ہے۔ کچرا ہٹنے کے بعد یہاں سے رنگ روڈ کے ایک حصہ کا کام شروع ہوگا اور شہریوں کیلئے خوبصورت گارڈن بنایا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK