Inquilab Logo

کلیان : انہدامی کارروائی کیخلاف میونسپل کمشنر کے بنگلے کے باہراحتجاج

Updated: February 12, 2024, 11:46 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر اسٹالوں کوبڑے پیمانے پر منہدم کیا گیا جس پرموچی اور معذور افراد نے دھرنادیا۔

A sit-in outside the bungalow of Municipal Commissioner Andorani Jhakar. Image: Revolution
میونسپل کمشنر اندورانی جھاکڑ کے بنگلہ کے باہر دھرنے کامنظر۔ تصویر:انقلاب

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پیر (آج) کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے کلیان آرہے ہیں۔ ان کے دورہ کے پیش نظر کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی ) نے موچی اور معذور افراد کے اسٹالوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کارروائی کے خلاف متاثرین نے میونسپل کمشنر کے بنگلہ کے باہر دھرنا آندولن کیا۔ مظاہرین کاکہنا ہے کہ میونسپل کمشنر ہماری روزی روٹی کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ 
کلیان مغرب میں سٹی پارک، دلیپ کپوتے پارکنگ ایریا کا افتتاح اور بی ایس یو پی پروجیکٹ کے مکانات کی چابیاں دینے کیلئے پیر کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کلیان آرہے ہیں۔ ان کی آمد کے پیش نظر اتوار کوکے ڈی ایم سی کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نے فٹ پاتھوں پر رکھی ہوئی ٹپریوں کو منہدم کردیا۔ سنجانند چوک سے شیواجی چوک کے درمیان ٹپریوں کو توڑدیا گیا۔ 
اس کارروائی سے مشتعل معذور افراد نے اتوار کی صبح میونسپل کمشنر اندورانی جھاکڑ کے بنگلہ کے باہر احتجاج کیا اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع اشوک بھویئر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کو بنیاد بناکر غیرقانونی طریقہ سے ٹپریوں کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ گزشتہ سال معذور افراد کو شہری انتظامیہ نے ہی اسٹال الاٹ کئے تھے اور اب وہیں غیرقانونی قرار دے رہا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK