Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانوڑ یاترا: ۴؍ تا ۱۲؍ اگست تک دہلی ہری دوار قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی آمد بند

Updated: July 29, 2026, 7:08 PM IST | Luckhnow

اترپردیش حکومت نے کانوڑ یاترا کے پیش نظر ۴؍ تا ۱۲؍ اگست تک دہلی ہری دوار قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے،اس کے علاوہ ۳۰؍جولائی سے دہلی-ہری دوار نیشنل ہائی وے اور گنگا نہر روڈ پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت محدود کر دی جائے گی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

کانوڑ یاترا، جس کے دوران لاکھوں عقیدت مند ہری دوار میں گنگا سے مقدس پانی لا کر اپنے آبائی شہروں کے شیو مندروں میں چڑھاتے ہیں،۳۰؍ جولائی سے ۱۱؍ اگست تک منعقد ہوگی۔ٹریفک سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اتل کمار چوبے نے کہا کہ یاترا کے دوران دہلی-ہری دوار نیشنل ہائی وے کا ایک حصہ صرف کانوڑیوں کے لیے مخصوص رکھا جائے گا۔اس سالانہ یاترا کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دینے کے لیے،۳۰؍ جولائی سے دہلی-ہردوار نیشنل ہائی وے اور گنگا نہر روڈ پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت محدود کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: سی جے پی احتجاج: محمد جنید سپریم کورٹ سے رجوع، پولیس پر ہراسانی کا الزام

بعد ازاں ۴؍ سے۱۲؍ اگست تک تمام اقسام کی گاڑیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گنگا نہر روڈ کے تمام بڑے گھاٹوں پر پولیس غوطہ خور تعینات کیے جائیں گے۔کانوڑ یاترا کے لیے دہلی-دہرادون نیشنل ہائی وے پر رام پور تیراہا پر ایک عارضی پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سنجے کمار نے کہا کہ سب انسپکٹر سبھاش چند رام پور تیراہا کے عارضی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ہوں گے اور وہاں تقریباً۲۰؍ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال منعقد ہونے والی اس کانوڑ یاترا میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، اس کے علاوہ کسی کانوڑ کی گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں کانوڑیوں کے ذریعے توڑ پھوڑ کی خبریں عام تھیں، بجائے اس کے حکومت گاڑیوں اور یاتریوں کی آمد ورفت منظم کرتی ،گاڑیوں کے ان راستوں سے گزرنے پر ہی مکمل پابندی عائد کردی۔ جبکہ ان پابندیوں سے مسافروں کو ہونے والی پریشانی کو ملحوظ نہیں رکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK