منگل کو پہلوانوں کا اپنے تمغوںکو گنگامیں بہانے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جمعرات یکم جون کو راجیہ سبھاکےایم پی کپل سبل نےمودی حکومت کو پہلوانوں کے احتجاج اور نوٹ بندی کے مسائل پرآڑے ہاتھوں لیا۔
EPAPER
Updated: June 01, 2023, 3:34 PM IST | New Delhi
منگل کو پہلوانوں کا اپنے تمغوںکو گنگامیں بہانے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جمعرات یکم جون کو راجیہ سبھاکےایم پی کپل سبل نےمودی حکومت کو پہلوانوں کے احتجاج اور نوٹ بندی کے مسائل پرآڑے ہاتھوں لیا۔
منگل کو پہلوانوں کا اپنے تمغوںکو گنگامیں بہانے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جمعرات یکم جون کو راجیہ سبھاکےایم پی کپل سبل نےمودی حکومت کو پہلوانوں کے احتجاج اور نوٹ بندی کے مسائل پرآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوںنے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ برج بھوشن نے کہا ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کے سچ ہونے پر خود کو پھانسی لگا لیں گے، حقیقت میں محسوس نہیں ہوتا کہ وہ ایسا کریں گے۔ ‘‘ اسی طرح وزیر اعظم نے نوٹ بندی کے حوالے سے جو کہا تھا کہ ’’ مجھے ۵۰؍ دن دیجئے، اگر میں غلط ہوں تو سزا کیلئے تیار ہوں۔ ۵۰؍ دنوںبعد وہ کہتے ہیں کہ پہلے بھی کچھ نہیں ہوا تھا اور اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔‘‘اس کے باوجود ۲۰۱۶ء میں۱۷ء۷؍لاکھ کروڑ روپے گردش میں تھے جبکہ ۲۰۲۲ء میں اس کی مالیت بڑھ کر ۳۰ء۱۸؍لاکھ روپے ہو گئی تھی ۔ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بدعنوانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔