ارجن تینڈولکر اپنی شادی کے فوراً بعد آئی پی ایل کے لیے مشقیں کرنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ارجن اپنی نئی آئی پی ایل ٹیم، لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 19, 2026, 5:10 PM IST | Lucknow
ارجن تینڈولکر اپنی شادی کے فوراً بعد آئی پی ایل کے لیے مشقیں کرنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ارجن اپنی نئی آئی پی ایل ٹیم، لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر چکے ہیں۔
رجن تینڈولکر اپنی شادی کے فوراً بعد آئی پی ایل کے لیے مشقیں کرنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ارجن اپنی نئی آئی پی ایل ٹیم، لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنے نئے کپتان رشبھ پنت کو دو حوالوں سے پہلے ہی متاثر کر دیا ہے۔
پہلا اپنے بلے کے وزن سےجو اگرچہ ان کے والد سچن سچن تینڈولکر جتنا بھاری تو نہیں ہے لیکن پھر بھی کافی وزن دار ہےاور دوسرا، مارچ کے اوائل میں اپنی بہت زیادہ چرچا پانے والی شادی کے فوراً بعد تربیت شروع کرنے کے عزم سے۔ اب تینڈولکر جونیئر اور پنت دونوں اپنے اس نئے کھلاڑی سے کسی بڑی کارکردگی کی توقع رکھیں گے، جس نے ممبئی انڈینز کے ساتھ دو آئی پی ایل سیزن میں صرف پانچ میچ کھیلے ہیں اور اب تک کوئی خاص جوہر نہیں دکھا سکے۔
جون موونی دہلی کیپٹلس کے فیلڈنگ کوچ مقرر
آئرلینڈ کے سابق آل راؤنڈر جون موونی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل دہلی کیپٹلس کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ موونی نے اینٹن روکس اور گیانیشور راؤ کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں یہ ذمہ داری نبھائی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی نے ۹۰۰؍ واں کیریئر گول کر کے رونالڈو کے کلب میں شامل ہو گئے
۴۴؍سالہ موونی اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایشیا کپ کے دوران افغان ٹیم کے ساتھ بطور کوچ خدمات انجام دیں۔ اب وہ ہیما نگ بدانی کی سربراہی میں دہلی کیپٹلس کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں، جس میں مناف پٹیل (بولنگ کوچ)، ایان بیل (اسسٹنٹ کوچ) اور وینوگوپال راؤ (ڈائریکٹر آف کرکٹ) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:یو سی ایل: لیورپول کوارٹر فائنل میں داخل، نیو کیسل اور اسپرز ٹورنامنٹ سے باہر
جون موونی نے آئرلینڈ کے لیے ۶۴؍ ون ڈے اور۲۷؍ ٹی ۲۰؍ میچز کھیلے ہیں۔ انہیں ۲۰۱۱ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے دوران فاتحانہ رنز بنانے کے لیے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کیپٹلس گزشتہ سیزن میں پانچویں نمبر پر رہی تھی اور وہ اب تک کوئی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔