وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسوراج رایا ریڈی نے مکہ معظمہ جانے کی خواہش بھی ظاہر کی، بی جےپی کامعافی کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: September 01, 2026, 11:07 AM IST | Agency | Bengaluru
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسوراج رایا ریڈی نے مکہ معظمہ جانے کی خواہش بھی ظاہر کی، بی جےپی کامعافی کا مطالبہ۔
کرناٹک کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسواراج رایاریڈی کے ذریعہ اسلام کی تعریف پر برہمی کااظہا رکرتے ہوئے بھگوا عناصر نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔مطالبہ کر نے والوں میں ریاست کی اپوزیشن پارٹی بی جےپی سب سے آگے ہے۔ اس کا الزام ہے کہ بسوراج رایا ریڈی نے اسلام کو دیگر مذاہب سے برتر قرار دیکر دیگر مذاہب کی توہین کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:گوگل کے اے آئی ماڈل سے زراعت میں انقلابی تبدیلیاں
رایا ریڈی نے کوپل ضلع میںمسلمانوں کی اجتماعی شادی کے پروگرام سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ اسلام دیگر مذاہب کے مقابلے میں بہتر مذہب ہے۔‘‘ اس کےساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اسلام کے تعلق سے عوام میں بہت سی غلط فہمیاں ہیں۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات افسوس کرتے ہوئے کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے، بسوراج نے کہا کہ وہ مکہ جانے کے خواہشمند ہیں۔بی جے پی نے وزیر کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے ہندو مذہب اور سناتن دھرم کی توہین قرار دیا اور ان سے معافی مانگنے یا استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی لیڈروں آر اشوک اور سی ٹی روی نے کانگریس حکومت پر ووٹ بینک اور منہ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ دوسری طرف ریڈی نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک مذہب کی تعریف کرنے کا مطلب دوسرے مذاہب کو کمتر قرار دینا نہیں ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے صرف اسلام کی خوبیوں کا ذکر کیا تھا۔