اولڈ ٹاؤن مسجد کے خطیب اور امام میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پوسٹ کیا کہ حکام کا عید کی نماز کی اجازت نہ دینا مذہبی آزادی سلب کرنے کی کوشش ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2024, 4:05 PM IST | Sri Nagar
اولڈ ٹاؤن مسجد کے خطیب اور امام میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پوسٹ کیا کہ حکام کا عید کی نماز کی اجازت نہ دینا مذہبی آزادی سلب کرنے کی کوشش ہے۔
حکام نے پیر کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل چھٹے سال نماز عید ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میر واعظ عمر فاروق، جو اولڈ ٹاؤن کی مسجد میں خطیب اور امام ہیں، ، کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا۔
Sixth Consecutive Year:
— Mirwaiz Manzil (@mirwaizmanzil) June 17, 2024
Authorities disallow Eid Prayers at Historic Eid gah, Jama Masjid Srinagar: AAJ#Mirwaiz-e-Kashmir put under house arrest, barred from offering Eid prayers for the sixth time in a row pic.twitter.com/yvFyCc7W3j
انجمن اوقاف جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ نماز فجر کے بعد پولیس اہلکاروں نے سری نگر میں جامع مسجد کے دروازے بند کر دیئے اور اوقاف کو مطلع کیا کہ مسجد میں صبح ۹؍ بجے عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: حج ۲۰۲۴ء: امسال کئی مشہور شخصیات کو حج کی سعادت نصیب ہوئی
واضح رہے کہ جامع مسجد کو سری نگر میں احتجاج کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اگست ۲۰۱۹ء میں دفعہ ۳۷۰؍ اور ۳۵؍ اے کی منسوخی کے بعد یہ مسجد مہینوں تک بند رہی۔ ایک ویڈیو بیان میں، میرواعظ عمر فاروق نے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کا یہ طرز عمل مذہبی آزادی اور مسلم کمیونٹی کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔