انگلینڈ کے اسٹار آف اسپن آل راؤنڈر معین علی نے گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدل کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ بدھ کے روز یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے باقاعدہ تصدیق کی ہے۔
EPAPER
Updated: January 28, 2026, 7:08 PM IST | London
انگلینڈ کے اسٹار آف اسپن آل راؤنڈر معین علی نے گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدل کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ بدھ کے روز یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے باقاعدہ تصدیق کی ہے۔
انگلینڈ کے اسٹار آف اسپن آل راؤنڈر معین علی نے گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدل کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ بدھ کے روز یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ معین علی نے ۲۰۲۶ء کے سیزن کے لیے بطور خاص ٹی ۲۰؍ بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لیے کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے میں ۲۰۲۷ء تک توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔
۳۸؍ سالہ معین علی ٹی۲۰؍ فارمیٹ کے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک ۴۲۰؍ٹی ۲۰؍میچز میں ۷۷۹۲؍رنز اسکور کر رکھے ہیں اور ۲۷۱؍ وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ ان کی شمولیت سے یارکشائر کے اسکواڈ کو خاصی مضبوطی ملے گی۔ واپسی کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے کہا
’’میں یارکشائر جیسے بڑے اور تاریخی کلب کے ساتھ جڑنے پر بے حد خوش ہوں۔ مجھے ٹیم کا مستقبل کا وژن اور نوجوان ٹیلنٹ بہت متاثر کر رہا ہے۔ ہیڈنگلے کا میدان، وہاں کا ماحول اور شائقین کا جوش ہمیشہ سے میرے لیے خاص رہا ہے۔ میں اپنا تجربہ استعمال کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلوانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔‘‘ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معین علی کی قیادت اور تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انتھونی (کوچ) کے ساتھ مل کر معین علی ٹیم کے مڈل آرڈر اور اسپن شعبے میں توازن پیدا کریں گے۔
پاکستان کی فاسٹ بولرس کی تاریخ شاندار ہے: مچل مارش
آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے بہترین فاسٹ بولرس پیدا کرتا آیا ہے اور موجودہ پاکستانی پیس اٹیک بھی آسٹریلیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک معیاری فاسٹ بولر ہیں اور پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی روایت بہت مضبوط رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز نہایت اہم ہے اورآسٹریلیائی ٹیم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: یانک سنرکی شاندار فتح، سیمی فائنل میں داخل
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز ورلڈ کپ سے قبل ہو رہی ہے، اس لیے یہ سیریز تیاری کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ مچل مارش کے مطابق کچھ کھلاڑی پہلے سے دبئی میں موجود تھے اور وہیں ٹریننگ کرتے رہے، جبکہ باقی کھلاڑیوں نے بھی بھرپور تیاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بارڈر۲‘‘ نے صرف ۵؍ دن میں باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا
آسٹریلیائی کپتان نے بتایا کہ پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس تجربے سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ۲۰؍ میچ کے لیے وہ خود کھیلیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ وہ آج رات یا کل کریں گے۔مچل مارش نے مزید کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستانی اسپن بولرز کے خلاف خاص حکمتِ عملی تیار کی ہے اور وہ جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم پاکستان کی کنڈیشنز آسٹریلیا کے لیے چیلنجنگ ثابت ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ۲۰؍ میچ کل کھیلا جائے گا۔