Inquilab Logo

نوجوان کے ساتھ کے ڈی ایم سی کے سیکوریٹی گارڈ کی بدسلوکی!

Updated: August 01, 2023, 10:52 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

مانسون میں کلیان اور ڈومبیولی میں سڑکیں انتہائی خراب ہو چکی ہیں۔سڑک پر گڑھے سے بچنے کی کوشش میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے آنے والے اسکوٹر کو زور سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار گڑھے میں گر گیا ۔

Shubham Singh`s hand is fractured.
شبھم سنگھ کا ہاتھ فریکچر ہو گیا ہے۔

 مانسون میں کلیان اور ڈومبیولی میں سڑکیں انتہائی خراب ہو چکی ہیں۔سڑک پر گڑھے سے بچنے کی کوشش میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے آنے والے اسکوٹر کو زور سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار گڑھے میں گر گیا ۔اس حادثہ میں نوجوان کا بایاں ہاتھ بری طرح سے زخمی ہوگیا۔جب یہ نوجوان کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) میں گڑھوں سے متعلق شکایت کرنے پہنچا تو سیکوریٹی گارڈ نے اس کی مدد کرنے کے بجائے کہا کہ `تیرا دماغ خراب ہوگیا  ہےکیا؟  اور نوجوان کو افسران سے ملنے نہیں دیا۔
 یاد رہے کہ کے ڈی ایم سی نے گڑھوں کی نشان دہی کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے تاکہ شہری بروقت اپنی شکایت درج کرسکیں ۔دوسری جانب جب کوئی براہ راست گڑھوں کی شکایت کرنے کے ڈی ایم سی کے صدر دفتر پہنچتا ہے تو اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔
 باپ گاؤں میں رہائش پذیر شبھم سنگھ ۲۹؍جولائی کو معمول کے مطابق کلیان میں واقع اپنی موبائل کی دکان کھولنے  کیلئے  اسکوٹر سے  نکلا۔ جب وہ گندھاری پل کے قریب سے گزر رہا تھاکہ ایک بائیک سوار نے سڑک پر پڑے گڑھوں کو بچانے کے فراق میں شبھم سنگھ کی اسکوٹر کو زور سے ٹکر ماردی ۔اس حادثہ میں شبھم کا بایاں ہاتھ فریکچر  ہو گیا جس کے علاج پر۲۹؍ہزار کی رقم خرچ ہوئی۔ جس جگہ  حادثہ پیش آیا وہاں اس سے قبل بھی دو موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی ہوچکے ہیں ۔
 حادثہ کا شکار شبھم سنگھ پیر کی سہ پہر ۳؍ بجے کے ڈی ایم سی کے صدر دفتر پہنچا تو سیکوریٹی گارڈ نے اسے مین گیٹ پر روک کر اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور  گڑھوں کی شکایت کرنے کیلئے درخواست دینے کا  مشورہ دیا نیز ۱۰؍ دن بعد متعلقہ افسران سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔ 

kdmc Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK