Inquilab Logo

کیرالا: اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم کی ہجومی تشدد میں موت

Updated: April 06, 2024, 4:59 PM IST | Thiruvandpuram

اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والا اشوک داس ایک ریستوراں میں ملازم تھا۔ اس پر کیرالا کے ارناکولم میں دس لوگوں کے ہجوم نے ایک لوہے کے کھمبے سے باندھ کر اس حد تک تشدد کیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے دس لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ۲۴؍ سالہ مزدور کو جمعہ کو کیرالا کے ارناکولم ضلع میں ہجوم نے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اشوک داس جو والاکوم کے ایک ریستوراں میں ملازم تھا، پر جمعرات کی شام دیر گئےکم از کم دس لوگوں کے ایک گروہ نے اس وقت وحشیانہ حملہ کر دیا جب وہ ایک خاتون ساتھی سے ملاقات کیلئے گیا تھا۔ اگلے دن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے اشوک داس کو سڑک کے کنارے ایک لوہے کے کھمبےسے باندھ دیا اور اس پر وحشیانہ حملہ کیا۔ 
جب پولیس موقع پر پہنچی تو پایا کہ اشوک داس خون میں لت پت تھا۔ اس کے سینے اور سر پر زخموں کے نشانات تھے۔ پولیس اسے قریبی اسپتال لے گئی اور بعد میں کوٹیم کے سرکاری میڈیکل کالج لے گئے جہاں جمعہ کو اس کی موت واقع ہوگئی۔ قتل کے الزام میں دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں وجیش، ساتھیان، انیش، سورج، کیشو، ایلیاس کے پال، امل، اتل کرشنا، سنال اور ایمل، شامل ہیں۔ یہ تمام ملزمین وائکوم کے رہنے والےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK