Inquilab Logo

عام انتخابات ۲۰۲۴ء: ہندوستان میں تاریخوں کا اعلان، لوک سبھا انتخابات سات مرحلے میں ہوں گے

Updated: March 16, 2024, 4:03 PM IST | New Delhi

آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہندوستان میں عام انتخابات ۲۰۲۴ء کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ ۱۹؍ اپریل کو ہوگی جبکہ تمام ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان۴؍ جون کو کیا جائے گا۔

Election Commissioner of India Rajeev Kumar. Photo: INN
الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں امسال عام انتخابات سات مرحلے میں ہوں گے۔ ۱۹؍ اپریل کو پہلے مرحلے کی، ۲۶؍ اپریل کو دوسرے مرحلے کی، ۷؍ مئی کو تیسرے مرحلے کی، ۱۳؍ مئی کو چوتھے مرحلے کی، ۲۰؍ مئی کو پانچویں مرحلے کی، ۲۵؍ مئی کو چھٹے مرحلے کی اور یکم جون کو ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی ۴؍ جون کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں ۱۰۲، دوسرے مرحلے میں ۸۹، تیسرے مرحلے میں ۹۴، چوتھے مرحلے میں ۹۶، پانچویں مرحلے میں ۴۹، چھٹے اور ساتویں مرحلے میں ۵۷۔۵۷؍ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔


اروناچل پردیش اور سکم میں اسمبلی انتخابات  ۱۹؍ اپریل اور آندھرا پردیش میں ۱۳؍ مئی کو ہوں گے جبکہ ادیشہ میں چار مرحلوں میں پولنگ ہوگی جو ۱۳؍ مئی، ۲۰؍ مئی، ۲۵؍ مئی اور یکم جون کو ہوگی۔اسی دوران اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ہوں گے۔

لوک سبھا انتخابات، کون سی ریاست میں کب؟ 

چھ مرحلوں میں ووٹنگ
اترپردیش: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی، ۱۳؍ مئی، ۲۰؍ مئی، ۲۵؍ مئی، یکم جون
بہار: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی، ۱۳؍ مئی، ۲۰؍ مئی، ۲۵؍ مئی، یکم جون
مغربی بنگال: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی، ۱۳؍ مئی، ۲۰؍ مئی، ۲۵؍ مئی، یکم جون

پانچ مرحلوں میں ووٹنگ
مہاراشٹر: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی، ۱۳؍ مئی ۲۰؍ مئی
جموں کشمیر: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی، ۱۳؍ مئی ۲۰؍ مئی

چار مرحلوں میں پولنگ
ادیشہ: ۱۳؍ مئی، ۲۰؍ مئی، ۲۵؍ مئی، یکم جون
جھارکھنڈ: ۱۳؍ مئی، ۲۰؍ مئی، ۲۵؍ مئی، یکم جون
مدھیہ پردیش: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی ، ۱۳؍ مئی

تین مرحلوں میں ووٹنگ
چھتیس گڑھ: ۱۹؍ اپریل، ۱۶؍ اپریل، ۷؍ مئی
آسام: ۱۹؍ اپریل، ۱۶؍ اپریل، ۷؍ مئی

دو مرحلوں میں ووٹنگ
کرناٹک: ۲۶؍ اپریل، ۷؍ مئی
راجستھان: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل
تریپورہ: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل
منی پور: ۱۹؍ اپریل، ۲۶؍ اپریل

ایک مرحلے میں ووٹنگ
اروناچل پردیش (۱۹؍ اپریل)، آندھرا پردیش (۱۳؍ مئی)، چنڈی گڑھ (یکم جون)، دہلی (۲۵؍ مئی)، گوا (۷؍ مئی)، گجرات (۷؍ مئی)، ہماچل پردیش (یکم جون)، ہریانہ (۲۵؍ مئی)، کیرالا (۲۶؍ اپریل)، لکش و دیپ (۱۹؍ اپریل)، لداخ، میزورم (۱۹؍ اپریل)، میگھالیہ (۱۹؍ اپریل)، ناگالینڈ (۱۹؍ اپریل)، پدوچیری (۱۹؍ اپریل)، سکم (۱۹؍ اپریل)، تمل ناڈو (۱۹؍ اپریل)، پنجاب (یکم جون)، تلنگانہ (۱۳؍ مئی)، اتراکھنڈ(۱۹؍ اپریل)، انڈمان اور نکوبار (۱۹؍ اپریل)،دادرا اینڈ نگر حویلی (۷؍ مئی) ۔

 

راجیو کمار کا ۴؍ ایم کے خلاف لڑنے پر زور
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ اس مرتبہ انتخابات کے دوران کمیشن ۴؍ ایم (مسل، منی، مس انفارمیشن اور ایم سی سی کی خلاف ورزی) کے خلاف لڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں آزادانہ اور درست انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کیلئے کم و بیش ۹۷؍ کروڑ ہندوستانی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ ۸۵؍ سال سے زائد عمر والے رائے دہندگان کو گھر سے ووٹ دینے کی اجازت ہوگی۔ تمام پولنگ بوتھوں پر پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاء کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

واضح رہے کہ موجودہ لوک سبھا ۱۶؍ جون کو تحلیل ہوگی، اس سے پہلے ہی نئی لوک سبھا کی تشکیل کرنی ہوگی۔ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور ادیشہ کی اسمبلیوں کی مدت کار بھی جون میں مکمل ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن (۲۰۱۹ء) میں بی جے پی کو ۳۰۳؍ اور کانگریس کو ۵۲؍ سیٹیں ملی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK