Inquilab Logo

لوک سبھا انتخابات: تیجسوی یادو بہار میں ’انڈیا‘ اتحاد کے اسٹار پر چارک

Updated: May 10, 2024, 6:44 PM IST | Patna

انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک ۱۰۰؍ سے زائد ریلیاں کرچکے ہیں، کمر درد کی پریشانی کے باوجود سرگرم ہیں اوراپنی پارٹی کے ساتھ ہی اتحادی پارٹیوں کے امیدواروںکیلئے بھی انتخابی مہم چلارہے ہیں.

Tejaswi yadav. Photo: INN
تیجسوی یادو۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا انتخابات کے تین مرحلے ہوچکے ہیں، چوتھے مرحلے کیلئے ۱۳؍ مئی کو پولنگ ہوگی۔ اس دوران انتخابی مہم میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔  بہار کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہاں پر ’انڈیا‘ اتحاد کا پورا بوجھ تیجسوی یادو نے اپنے کندھوں پر اُٹھا رکھا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی پارٹی آر جے ڈی کیلئے بلکہ انڈیا  اتحاد میں شامل جماعتوں کیلئے بھی سب سے بڑے اسٹار پرچارک ہیں۔ ان دنوں تیجسوی یادو کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ کمر درد کی پریشانی سے جوجھ رہے ہیں، اس کے باوجود وہ  روزانہ انتخابی مہم   میں شریک ہورہے ہیں۔ ’ستیہ ہندی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ اب تک ۱۰۰؍ سے زائد روڈ شو اور ریلیاں کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: نریندردابھولکر قتل معاملہ: پونے کے ایک کورٹ نے ۲؍ قصورواروں کو مجرم قرار دیا

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے بڑے لیڈر بہار کیلئے وقت نہیں نکال پا رہے ہیں، ایسے میں صرف تیجسوی یادو ہی اُن کا خلا پُر کرتے نظر آ رہے ہیں۔  اب تک کے تین مرحلوں میں یہی دیکھا گیا ہے کہ تیجسوی نہ صرف آر جے ڈی امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں بلکہ کانگریس اور اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے امیدواروں کیلئے بھی اتنی ہی لگن اور محنت کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شراب پالیسی معاملہ: سپریم کورٹ سے اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت، ۲؍ جون کو خود سپردگی کرنی ہوگی

کمر درد کی پریشانیوں کے حوالے سے انہوں نے ۹؍ مئی کو ایک پوسٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں اپنی تکلیف کے باوجود صرف اسلئے آپ کے درمیان ہوںکہ انتخابات ۵؍ سال میں ایک بار ہوتے ہیں۔  اگر میں آج گھر بیٹھ گیا تو آپ کو مزید ۵؍ سال تک غربت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسی پریشانیوں سے جوجھنا پڑے گا۔‘‘ خیال رہے کہ   ڈاکٹروں نے انہیں تین ہفتوں تک بستر پر آرام کرنے اور اس درمیان کھڑے ہونے یا چلنے پھرنے  سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی دھمکی غزہ میں اسرائیلی حملوں کو نہیں روک سکتی: بنجامن نیتن یاہو

ان کی ریلیوں میں بھیڑ بھی خوب ہوتی ہے۔ ان کی تقریر کا انداز کافی پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے والد لالو پرساد یادو کے برعکس اپنی تقریر کیلئے ایک نیا انداز اختیار کیا ہے۔ ان دنوں انتخابی جلسوں میں وہ نریندر مودی کی پرانی تقریروں کے اقتباسات سنا کر اس پر اپنا تبصرہ کرتے ہیں اور پھر عوام سے سوال پوچھتےہیں۔  اپنی لگاتار ریلیوں کے حوالے سے گزشتہ دنوں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ ہم نے ہیلی کاپٹر کا ٹریکٹر بنادیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK