Updated: November 23, 2026, 9:59 PM IST
| New Delhi
تھنک ٹینک نے کہا کہ اس سال معاشی صلاحیت میں نسبتاً کمی اور اندرونی معاملات پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کے باوجود ہندوستان نے ایشیاء میں زیادہ بااثر کردار ادا کیا۔ ۲۰۱۸ء میں اس انڈیکس کے آغاز کے بعد سے ہندوستان اور چین کے درمیان فرق سب سے کم رہا، تاہم چین کی طاقت اب بھی ۸۰ فیصد زیادہ ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے معیشتوں کی پیمائش کے طریقوں میں تبدیلی کی وجہ سے ہندوستان کا معاشی اسکور کم ہوا، لیکن بہتر معاشی پیش گوئی کی بنا پر اس کے ”مستقبل کے وسائل“ کے اسکور میں بہتری آئی۔
مودی اور ٹرمپ۔ تصویر: ایکس
آسٹریلیا کے لووی انسٹی ٹیوٹ (Lowy Institute) کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے سالانہ ایشیاء پاور انڈیکس کے مطابق، ہندوستان ۲۰۲۶ء میں ایشیاء کی واحد ”بڑی طاقت“ (major power) رہا اور اس نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی۔ ہندوستان کا اسکور ۵ء۰ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۱۰۰ میں سے ۵ء۴۰ ہو گیا۔
امریکہ اور چین کو ۷۰ سے زائد اسکور کے ساتھ ”سپر پاورز“ قرار دیا گیا۔ امریکہ کا اسکور ۵ء۱ پوائنٹس کم ہو کر ۹ء۷۸ رہ گیا، جبکہ چین کا اسکور ۱ء۰ پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ ۶ء۷۳ رہا۔ یہ انڈیکس معاشی اور فوجی صلاحیتوں، لچک، مستقبل کے وسائل، ثقافتی اثر و رسوخ اور دیگر پیمانوں پر ممالک کا جائزہ لیتا ہے۔
جاپان، روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور پاکستان سمیت بارہ ممالک کو ۱۵ پوائنٹس کی حد کے ساتھ ”درمیانی طاقتوں“ (middle powers) کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ شمالی کوریا، بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور نیپال سمیت گیارہ ممالک کو ”چھوٹی طاقتوں“ (minor powers) کی فہرست میں رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری تقریباً دُگنی
تھنک ٹینک نے کہا کہ اس سال معاشی صلاحیت میں نسبتاً کمی اور اندرونی معاملات پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کے باوجود ہندوستان نے ایشیاء میں زیادہ بااثر کردار ادا کیا۔ ۲۰۱۸ء میں اس انڈیکس کے آغاز کے بعد سے ہندوستان اور چین کے درمیان فرق سب سے کم رہا، تاہم چین کی طاقت اب بھی ۸۰ فیصد زیادہ ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے معیشتوں کی پیمائش کے طریقوں میں تبدیلی کی وجہ سے ہندوستان کا معاشی اسکور کم ہوا، لیکن بہتر معاشی پیش گوئی کی بنا پر اس کے ”مستقبل کے وسائل“ کے اسکور میں بہتری آئی۔
سفارتی اثر و رسوخ ہندوستان کا سب سے مضبوط پہلو رہا۔ علاقائی روابط میں اضافے اور جنوب مشرقی ایشیاء کو براہموس (BrahMos) میزائلوں کی فروخت کی وجہ سے اس کے دفاعی نیٹ ورکس کا اسکور بڑھا، جبکہ ثقافتی اثر و رسوخ میں بھی بہتری آئی۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ریاضی دان نینا گپتانے۷۰؍ سال پرانا ریاضی کا مسئلہ حل کر دیا
ماہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شی جن پنگ کے بعد دوسرا سب سے مؤثر علاقائی لیڈر قرار دیا۔ تاہم، ان کی عالمی قیادت کے تاثر میں کمی آئی، جو مارچ میں امریکہ کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا (IRIS Dena) کو ڈبونے کے واقعے پر ہندوستان کے محتاط ردعمل کی عکاسی کرتا ہے، جس میں کم از کم ۸۴ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس جہاز نے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو اور میلان ۲۰۲۶ء (MILAN 2026) مشقوں میں حصہ لیا تھا۔
پاکستان ۶ء۰ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۱۵ اسکور حاصل کرکے سولہویں نمبر پر رہا۔ لووی انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ-ایران جنگ بندی مذاکرات میں شٹل ڈپلومیسی اور جون میں اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ”اپنی حیثیت سے بڑھ کر کردار ادا کیا۔“ تھنک ٹینک نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے اس اسکور کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔“