Inquilab Logo

مدھیہ پردیش: وزیراعظم مودی کا کانگریس پرعوام کو ووٹ جہاد کے نام پر اکسانے کا الزام

Updated: May 07, 2024, 6:46 PM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ریلی سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں ووٹروں کو ’’ووٹ جہاد‘‘ اور ’’رام راجیہ‘‘ کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہے۔ انہوں نے نے کانگریس پرعوام کو ’’ووٹ جہاد‘‘ کے نام پر اکسانے کا الزام بھی عائد کیا۔

Modi While Adressing rally. Photo: PTI
مودی ریلی سے خطاب کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان اہم موڑ پرکھڑا ہےجہاں ووٹروں کو ووٹ جہاد اور رام راجیہ کے درمیان ایک چیز کا انتخاب کرنا ہے۔مودی نے کانگریس پرعوام کو ’’ووٹ جہاد‘‘ کے نام پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اس کے’’خطرناک ارادوں‘‘ سے باز رہنے کی تلقین کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اردو کے مشہور ادیب سلام بن رزاق کا ۸۳؍ سال کی عمر میں انتقال

انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں جس میں آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ’’ووٹ جہاد‘‘ کی فتح ہو گی یا ’’رام راجیہ ‘‘ کی۔انہوں نے انڈیا اتحاد پر تنقید کرتےہوئے اس پر لوگوں کی فلاح و بہود کے بجائے اپنے خاندانوں کی فلاح و بہود کو اولین ترجیح دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیااتحاد کو لوگوں کی فلاح و بہود سے کوئی واسطہ نہیں ہے وہ الیکشن اپنے خاندانوں کی حفاظت کرنے کیلئے لڑ رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیو یارک: میٹ گالا کی تقریب کے باہر فلسطین حامی مظاہرہ

مودی نے متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے استعمال کردہ مبینہ تفرقہ انگیز حربوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے’’ووٹ جہاد‘‘کو سرحد پار دہشت گردوں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں سے تشبیہ دی ۔انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔یہاں کانگریس نے بھی مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک مخصوص طبقے کو متحدہ طور پر مودی کے خلاف ووٹ دینے کی تلقین کی جا رہی ہے۔دیکھئےکہ کانگریس کس سطح پر گر گئی ہے۔
انہوں نے ریلی سے خطاب کےدوران ان کی قیادت میں حاصل کردہ کامیابیوں کو تسلیم کرنے کی اپیل کی جن میں معاشی ترقی، کشمیر سے آرٹیکل ۳۷۰؍ کی منسوخی اور دیگر چیزیںشامل ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا یا ہے، کشمیر سے آرٹیکل ۳۷۰ ؍ کو منسوخ کیا اور قبائل سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ملک کی صدر بنایا ہے۔ آپ کے ووٹ نے ملک کے ۲۵؍ کروڑ عوام کو غربت سے باہر نکالا ہے اورآپ کے ووٹ نے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK