Inquilab Logo

نیو یارک: میٹ گالا کی تقریب کے باہر فلسطین حامی مظاہرہ

Updated: May 07, 2024, 6:32 PM IST | Washington

نیو یارک شہر میں میٹ گالا تقریب اور کولمبیا یونیورسٹی کے صدر دروازے پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین نے مشہور تقریب امریکی فیشن نائٹ تک مارچ کیا۔ درجنوں گرفتار۔

Thousands of pro Palestinian protesters gathered before the Met Gala began. Photo:a X
میٹ گالا کی تقریب شروع ہونے سے قبل ہزاروں فلسطین حامی مظاہرین وہاں جمع ہوگئے۔ تصویر: ایکس

نیویارک میں مظاہرین نے میٹ گالا کی تقریب کے مقام کے پاس جمع ہو کر غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے مقامات میں کولمبیا یونیورسٹی کا صدر دروازہ بھی تھا، جو فلسطین حامی مظاہروں کا مرکز رہاہے، اس سے پہلے مظاہرین نے مین ہٹن سے پیر کو امریکی فیشن نائٹ کی تقریب تک مارچ کیا۔میٹ گالا، جو مشہور شخصیات، فیشن ڈیزائنرز اور ذرائع ابلاغ کا پسندیدہ مرکز ہے، میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کیلئے سالانہ بہت بڑا عطیہ دہندہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: حماس نے قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

یہ واضح نہیں تھا کہ ستاروں کے قالین پر چلنے اور تصاویر کیلئے پوز کے دوران کتنی گرفتاریاں عمل میں آئیں لیکن صحافیوں نے متعدد گرفتاریوں کی تصدیق کی جبکہ نیویارک ڈیلی نیوز نے اطلاع دی کہ یہ تعداد ان سیکڑوں مظاہرین میں سے تقریباً ایک درجن تھی جو جمع ہوئے تھے۔ایکس پر منتظمین نے ’’ شہر بھر میں غزہ (میں جنگ نہ بند کرنے) کیلئے غصہ کا دن‘‘ کے نام سے ایک تقریب کے تعلق سے ایک پوسٹ کیا تھا۔ ین وائے پی ڈی نے ایکس پر کہا کہ ’’جب سیکڑوں تماشائی اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات کو سالانہ میٹ میوزیم گالا میں قالین پرچلتے ہوئے دیکھنے کیلئے جمع ہوئے، آپ کے ا ین وائے پی ڈی افسر وہاں موجود تھے جو ہر کسی کی حفاظت کو یقینی بنا رہے تھے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK