Inquilab Logo

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے کمل ناتھ اوردگ وجےسنگھ کو نشانہ بنایا

Updated: October 26, 2020, 11:21 AM IST | Agency | Bhopal

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے ۲؍ سابق وزرائے اعلیٰ کملناتھ اور دگ وجے سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس چھوڑنے والے لیڈروں کو ’بکاؤ‘ کہنے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے

Shivraj SIngh - Pic : INN
شیوراج سنگھ چوہان ۔ تصویر : آئی این این

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے ۲؍ سابق وزرائے اعلیٰ کملناتھ اور دگ وجے سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس چھوڑنے والے لیڈروں کو ’بکاؤ‘ کہنے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔چوہان نے مدھیہ پردیش کے سواسرا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گراڑیا پرتاپ میں بی جے پی کے امیدوار ہردیپ سنگھ ڈنگ کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نےاتوار کو بھوپال میں کانگریس اور اسمبلی کا عہدہ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راہل سنگھ کے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے پھر سے ’بکاؤ بکاؤ‘ گانا شروع کردیا ہے۔اصل میں کانگریس کے لیڈروں کو سوچنا  چاہئے کہ ان کے اراکین اسمبلی ایسا کرنے  پر مجبور کیوں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں کو اپنے اراکین اسمبلی اور ان کے ساتھ برسوں تک کام کرنے والوں کو بکاؤ کہتے ہوئے شرم نہیں آتی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موتی لال نہرو اور سبھاش چندر بوس نے بھی کانگریس چھوڑ ی تھی۔ یہی نہیں سابق وزیراعلیٰ کے بھائی بھی کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ تو کیا کانگریس ان تمام کو بکاؤ مانتی ہے۔
 وزیراعلیٰ شیوراج نے کہاکہ اصل میں کانگریس  میں کچھ بچا نہیں ہے۔ ریاست میں کانگریس کے تمام عہدوں پر کمل ناتھ قبضہ کئے ہوئے ہیں۔کمل ناتھ مرکزی قیادت کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ان حالات میں اگر کانگریس کے رکن اسمبلی انکی پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو اس کیلئے ذمہ دار کون ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK