Inquilab Logo

آج ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی کا اجلاس، ونچت بہوجن اگھاڑی بھی مدعو

Updated: January 30, 2024, 7:25 AM IST | Mumbai

سنجے راؤت کے مطابق اس اجلاس میں  مہاوکا س اگھاڑی کی تمام جماعتوں کی سیٹوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ متوقع

Sanjay Raut
سنجے راؤت

 ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی کا اہم اجلاس ہو گا جس میں مختلف موضو عات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ خاص طور پر سیٹوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔   اہم بات یہ ہےکہ اس  اجلاس میں پر کاش امبیڈ کر کی جماعت  ونچت بہوجن اگھاڑی کو بھی شرکت کی دعوت د ی گئی ہے ۔ اس بارے میں  پیر کو شیوسینا (یو بی ٹی )  کے اہم رکن اور  راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے بتایا ،’’منگل کو ممبئی میں  مہا وکاس اگھاڑی کا اجلاس ہو گا جس میں پر کاش امبیڈ کر کی جماعت  ونچت بہوجن سماج پارٹی کو بھی  شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔‘‘  یادر ہےکہ  اس سے  پہلے پر کا ش امبیڈکر  کئی مرتبہ انڈیا اتحاد میں شامل ہونے کی پیشکش کرچکےہیں۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کو   مہاراشٹر میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا (اُدھو) کے اتحاد ’مہا وکاس اگھاڑی‘ (ایم وی اے) میں شامل کئے جانے  کے تعلق سے جاری قیاس آرائیوں  کے بیچ شیوسینا (اُدھو)  کے ترجمان سنجے راؤت نے یہ اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ ’انڈیا ‘ کے بینر تلے الیکشن لڑنے کے مقصد سے ملک بھر میں  اتحادیوں میں سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔  یاد رہے کہ اسی  ماہ کےا وائل میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے شیوسینا(اُدھو گروپ) سے اپیل کی تھی کہ اگر مہاوکاس اگھاڑی سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے میں ناکام  ہے تو وہ  ونچت بہوجن کے ساتھ مل کر سیٹوں کا بٹوارا کر لے۔ ا نہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ دونوں  پارٹیاں  ۲۴۔۲۴؍ سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہیں جبکہ شیوسینا (اُدھو)  نے  ونچت بہوجن اگھاڑی کو مہا وکاس اگھاڑی میں  شامل  رکھنے کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ  اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد مہاراشٹر میں بائیں بازو کی پارٹیوں کے ساتھ بھی بات چیت کررہاہے۔ آج(منگل کو) ہونے والے اجلاس میں  مہاوکاس اگھاڑی  کے درمیان سیٹیوں کی تقسیم پر خصوصی بات چیت ہوگی اور دیگر اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی ۔    سنجے راؤت کے مطابق اس  اجلاس میں سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے مہاوکاس اگھاڑی میں شامل  جماعتیں حتمی فیصلہ کریں گی ۔   ایک سوال کے جواب میں انہوں  نے  بتایا ،’’  اجلاس   میں تمام پارٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ پرکاش امبیڈکر کی ونچت بہوجن اگھاڑی کو بھی مدعو کیاگیاہے اورانہوں نے اسے قبول کرلیا ہے۔‘‘  سنجےراؤت   کا کہناتھا ، ’’ پر کا ش امبیڈکر کا موقف انتہائی واضح ہے۔ وہ پہلے ہی کہہ  چکےہیں کہ وہ ملک کی موجو دہ آمرانہ سیاست اور آئین کی توہین کیخلاف کھڑے ہیں  اور مہا وکاس اگھاڑی کا بھی یہی موقف ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ،’’مہا وکاس اگھاڑی  اپنے کسی  اقدام سے بالواسطہ یا بلا واسطہ بی جےپی کی مدد نہیں کرے گی۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK