کئی جگہ پر ای وی ایم خرابی کی شکایت کی گئی ، نگرپریشد اور نگرپالیکا ووٹنگ کے نتائج ۲۱؍دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 11:57 AM IST | Mumbai
کئی جگہ پر ای وی ایم خرابی کی شکایت کی گئی ، نگرپریشد اور نگرپالیکا ووٹنگ کے نتائج ۲۱؍دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔
مہاراشٹر کی مختلف میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات میں۲؍دسمبر کو زبردست پولنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کچھ مقامات پر۲۰؍ دسمبر کو پولنگ ہوگی، اسی لئے ۲۱؍دسمبر کو دونوں مرحلوں کے نتائج ایک ساتھ آئیں گے۔ ریاست بھر کے شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے ووٹ کا حق ادا کیا۔ کچھ جگہ جھڑپیں، ای وی ایم خرابی اور پیسے تقسیم کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے، لیکن اس کے باوجودریکارڈ توڑ ووٹنگ ہوئی ہے۔ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے فیصلہ سنایا کہ ۲؍دسمبر اور۲۰؍دسمبر کو ہونے والی پولنگ کی مشترکہ گنتی۲۱؍ دسمبر کو ہوگی اورتمام میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے نتائج اسی دن سامنے آئیں گے۔
- ناسک ضلع:مجموعی اوسط۶۸ء۳۴؍فیصد: پمپل گاؤں ۷۳ء۲۱؍فیصد،منماڑ۶۳ء۶۱؍فیصد،بھگور ۷۳ء۲۸؍ فیصد، ناندگاؤں۶۰ء۲۸؍فیصد،سِنّر ۶۷ء۶۵؍ فیصد، سٹانہ ۶۷ء۵۴؍ فیصد، ترمبکیشور ۸۵ء۶۶؍فیصد ، اگت پوری ۶۸ء۶۸؍فیصد، اوجھر۶۲ء۳۱؍فیصد، چاندوڑ ۷۴ء۵۲؍ فیصد، ایولہ ۷۳ء۹۱؍فیصد
-واشم: نگر پنچایت/میونسپل کاؤنسل انتخابات مجموعی پولنگ ۶۵ء۴۷؍فیصد: ریسوڑ۷۱ء۲۲؍فیصد، منگرول پیر ۶۵ء۷۶؍فیصد، کارنجہ ۶۲ء۱۳؍فیصد، مالیگاؤں ۶۸ء۳۲؍ فیصد
-اورنگ آباد( چھترپتی سمبھاجی نگر)۔ ۶؍نگرپریشد : کنڑ ۷۶ء۸۳؍فیصد، پیٹھن۷۳ء۷۴؍فیصد، خلدآباد ۸۲ء۲۶؍ فیصد، ویجا پور ۷۳ء۳۰؍فیصد، گنگاپور ۷۱ء۷۵؍ فیصد ، سلوڑ۷۴ء۵۱؍فیصد۔
-جام کھیڑ : کل ووٹر:۳۳۱۶۱؍ووٹر۔ کتنے افراد نے ووٹ دیا :۲۵؍ہزار ۱۲۲۔ سب سے زیادہ پولنگ: وارڈنمبر ۸۳ء۰۹؍فیصد
- اگت پوری نگرپریشد: کل نگرسیوک ۲۱۔امیدوار۷۰
نگر ادھیش ایک۔امیدوار ۴۔ کل ووٹر: ۲۵؍ہزار۷۷
پولنگ:۱۷۲۲۴۔مجموعی پولنگ :۶۸ء۶۸؍فیصد
- کرمالہ (شولاپور):نگر پریشدپولنگ:۷۲ء۷۸؍فیصد
-گوندیا ضلع: گوندیا ۶۲ء۸۰؍فیصد، تیروڈ۶۵ء۶۲؍فیصد
گورے گاؤں۸۰ء۹؍فیصد، سالیکسا۸۴ء۹۰؍فیصد
-پربھنی: لوکل باڈی الیکشن مجموعی ووٹنگ ۷۲ء۵۵؍فیصد
-عثمان آباد ضلع: ۸؍نگر پالیکاؤں کیلئے مجموعی پولنگ ۶۸ء۹۷؍فیصد: عثمان آباد(دھاراشیو)۶۱ء۱۴؍فیصد، تلجا پور ۸۰ء۲۸؍فیصد، نلدرگ ۷۳ء۱۷؍فیصد، عمرگا۶۶ء۸۱؍
موروم ۶۹ء۸۱؍فیصد، کلمب ۷۲ء۶۹؍فیصد،بھُوم ۷۹ء۲۱؍فیصد، پرانڈا ۷۸ء۱۳؍فیصد
-گڈچرولی: نگر پریشد الیکشن مجموعی پولنگ ۷۰ء۶۰؍فیصد : آرموری ۷۲ء۸۵؍فیصد، وڑسا (دیسائی گنج) ۷۲ء۴۸؍ فیصد، گڈچرولی ۶۸ء۲۶؍فیصد۔
-ستاراضلع: ۸؍میونسپل کاؤنسل کی مجموعی پولنگ ۶۶ء۵۹؍فیصد : پنچ گنی ۷۷ء۴۵؍فیصد، ستارا ۵۸ء۵۴؍ فیصد، ملکا پور ۶۸ء۰۵؍فیصد، مہسوڈ ۷۹ء۸۵؍فیصد، وئی ۷۲ء۹۸؍فیصد، کراڈ ۶۹ء۹۱؍فیصد،رحمت پور : ۸۱ء۲۰؍ فیصد،میڈھا ۸۴ء۲۳؍فیصد۔ یہ اعدادوشمار ٹی وی نائن کی رپورٹ سے ماخوذ ہیں۔