• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں میں خریداری سے اہم اشاریوں میں تیزی

Updated: September 11, 2026, 2:00 PM IST | Agency | Mumbai

آٹو، دھات، فارما اور صحت گروپوں کے اشاریے گر گئے۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا شیئر ڈھائی فیصد کے قریب ٹوٹا۔

Bombay Stock Exchange building. Photo: INN
بامبے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں میں خریداری سے جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں اہم اشاریوں میں تیزی رہی اور بی ایس ای کا سینسیکس۱۳۸؍ پوائنٹس اوپر بند ہوا۔ سینسیکس میں جمعرات کو پورے دن محدود دائرے میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ اوپر ۷۴۹۱۰؍پوائنٹس اور نیچے۷۴۵۹۹؍ پوائنٹس کو چھونے کے بعد آخر میں گزشتہ کاروباری روز  کے مقابلے۱۳۸ء۳۶؍ پوائنٹس(۰ء۱۹) چڑھ کر ۷۴۹۰۲ء۵۹؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۵۰؍ اشاریہ کا گراف بھی تقریباً سینسیکس جیسا ہی رہا۔ یہ آخر میں ۴۶ء۳۰؍ پوائنٹس یعنی۰ء۲۰؍فیصد اوپر ۷۷۲۳۴ء۸۰؍ پوائنٹس پر رہا۔ مسلسل۳؍ دن گرنے کے بعد اہم اشاریے ہرے نشان میں بند ہوئے ہیں۔ وسیع بازار میں گراوٹ رہی۔ نفٹی مڈ کیپ۵۰؍ اشاریہ ۳۶ء۰؍ فیصد اور اسمال کیپ ۱۰۰؍ اشاریہ ۰۷ء۰؍فیصد پھسل گیا۔

یہ بھی پڑھئے: OpenAI کے نیویئر اسٹوکس مسئلہ کے حل میں ہندوستانی سائنسدانوں کا حوالہ شامل

سیکٹر پر مبنی اشاریوں میں نفٹی بینک۰ء۳۱؍ فیصد اور نفٹی فائنانشیل سروسیز۰ء۵۷؍ فیصد مضبوط ہوا۔ آٹو، دھات، فارما اور صحت گروپوں کے اشاریے گر گئے۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا شیئر ڈھائی فیصد کے قریب ٹوٹا۔ ٹاٹا اسٹیل اور ٹرینٹ میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک کی گراوٹ رہی۔ آئی ٹی سی، اڈانی پورٹس، بی ای ایل، ماروتی سوزوکی، ریلائنس انڈسٹریز، آئی سی آئی سی آئی بینک، ہندوستان یونی لیور اور انفوسیس کے شیئر بھی لال نشان میں رہے۔ پاور گرڈ میں قریب سوا فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ ایکسس بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ، این ٹی پی سی، ٹیک مہندرا اور بھارتی ایئرٹیل کے شیئر ایک سے دو فیصد کی بڑھت میں رہے۔ اس دوران ایچ ڈی ایف سی بینک، ایل اینڈ ٹی، کوٹک مہندرا بینک، بجاج فائننس، ٹائٹن اور ٹی سی ایس کے شیئر بھی اوپر رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK