بھیونڈی کے گوپال نگر میں واقع ایک موبائل اور ایکسیسریز کی دکان میں پیش آنے والی بڑی چوری کی واردات کو شانتی نگر پولیس نے چند ہی دنوں میں بے نقاب کرتے ہوئے ۲؍ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر۲۳؍ لاکھ۴۵؍ ہزار۹۹۲؍روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔
پولیس ،چوروں اور مسروقہ سامان کے ساتھ- تصویر:آئی این این
بھیونڈی کے گوپال نگر میں واقع ایک موبائل اور ایکسیسریز کی دکان میں پیش آنے والی بڑی چوری کی واردات کو شانتی نگر پولیس نے چند ہی دنوں میں بے نقاب کرتے ہوئے ۲؍ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر۲۳؍ لاکھ ۴۵؍ ہزار۹۹۲؍روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کیا بورڈ آف پیس غزہ کیلئے ہے؟
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کے وقت دکان کا تالہ توڑ کر اندر رکھے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان چرا لئے تھے۔ واردات کے بعد دکان مالک کی شکایت پر شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور خفیہ مخبروں کی مدد سے ملزموں تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:رُدر فورڈ اور موتی کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی
گرفتار شدگان کی شناخت شاہد محمد انصاری(۲۰) اور عزیر احمد خان(۲۳)کے طور پر ہوئی ہے۔تفتیش کے دوران ملزموں کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کے ۱۰۸؍ موبائل فون، ایچ پی کمپنی کا ایک لیپ ٹاپ، ایک گھڑی اور بڑی تعداد میں چارجرز اور کیبلز برآمد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت ۲۳؍ لاکھ۴۵؍ ہزار ۹۹۲؍ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے ابتدائی پوچھ گچھ میں مالی فائدے کیلئے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی سی پی ششی کانت بوراٹے نے بتایا کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور افراد بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ جرم میں شامل دیگر عناصر کو بھی جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔