Updated: November 24, 2026, 6:03 PM IST
| Putrajaya
ملائشیا کے شہر پتراجایا میں ۴۰؍ ممالک کے ۱۰؍ ہزار شرکاء اور ۴۰؍مقامی و بین الاقوامی علماءکا اجتماع منعقد کیا گیا، اجتماع میں وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو خصوصی ’’سند حدیث ‘‘کا اعزاز دیا گیا، سند حدیث کا اعزاز اس روایتی سلسلہ نقل سے متعلق اعتراف یا اجازت کو کہتے ہیں جس کے ذریعے حدیث آگے منتقل ہوتی ہے۔
وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم خصوصی ’’سند حدیث ‘‘کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس
ملائشیا کے شہر پتراجایا میں ۴۰؍ ممالک کے ۱۰؍ ہزار شرکاء اور ۴۰؍مقامی و بین الاقوامی علماءکا اجتماع منعقد کیا گیا، اجتماع میں وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو خصوصی ’’سند حدیث ‘‘کا اعزاز دیا گیا، سند حدیث کا اعزاز اس روایتی سلسلہ نقل سے متعلق اعتراف یا اجازت کو کہتے ہیں جس کے ذریعے حدیث آگے منتقل ہوتی ہے۔ اس اجتماع نے ملائیشیا کے پتراجایا میں حدیث کے بین الاقوامی علمی مرکز کے طور پر بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا ۔’’سند حدیث‘‘ اعزاز ہندوستان کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں بین الاقوامی اسلامی علماء اور حدیث کے حکام کی جانب سے۲۰۲۶ء کے بین الاقوامی ختم سماع حدیث جامع ترمذی اور الشمائل المحمدیہ کی تقریب میں دیا گیا۔یہ ایوارڈ ملائیشیا میں سند پر مبنی حدیث کے مطالعے کی ترقی کے لیے انور ابراہیم کی حمایت کا اعتراف ہے۔اس کے ساتھ بحرین کے شیخ ڈاکٹر ناجی راشد العربی کی مرتب کردہ خصوصی سند ’’تحفۃ الجلیس باجازۃ فخامۃ الرئیس‘‘ بھی پیش کی گئی۔یہ اجازت حدیث کے چھ بڑے مجموعوں، جنہیں کتب ستہ کہا جاتا ہے، یعنی صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داؤد، جامع ترمذی، سنن نسائی اور سنن ابن ماجہ کا احاطہ کرتی ہے۔اس میں امام مالک کی الموطا اور امام ابو حنیفہ، امام شافعی اور امام احمد کے مسند کے ساتھ منتخب متصل سلسلہ روایات اور حدیث کے علمی روایت میں تسلیم شدہ عمومی اجازات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: روس نے نیٹو رکن ایسٹونیا کو ”کھلی جنگ“ کی دھمکی دی، یوکرین نے روسی جہازوں کو نشانہ بنایا
بعد ازاں ۱۱؍ روزہ پروگرام ملائیشیا کے بین الاقوامی حدیث اجتماعات کا تازہ ترین تسلسل ہے، جس سے قبل ۲۰۲۴ءمیں صحیح بخاری اور۲۰۲۵ء میں صحیح مسلم کا مطالعہ ہوا تھا۔اس سال کے ایڈیشن میں الشمائل المحمدیہ بھی شامل تھی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات، شخصیت، زندگی اور سیرت سے متعلق روایات کا مجموعہ ہے۔اس اعزاز کو صرف انور ابراہیم کے لیے ذاتی اعزاز کے بجائے علماء، ماہرین تعلیم، مذہبی اداروں، حدیث کے اساتذہ اور طلبہ کی اجتماعی کوششوں کا عکس قرار دیا گیا، جنہوں نے ملائیشیا میں حدیث کے مطالعے کو استحکام عطاء کیا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ کی کہانیاں محفوظ کرنے کا عالمی منصوبہ، فلسطینی آوازیں دنیا تک پہنچیں گی
اس اجتماع نے ملائیشیا کی بین الاقوامی علماء، حدیث کے حکام اور علم دین حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ملاقات کی جگہ کے طور پر پوزیشن کو بھی مزید مستحکم کیا۔منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد حدیث کی روایتی سند کے نظام کو زندہ رکھنا، نوجوان نسل کو مستند علمی روایت سے جوڑنا اور ملائیشیا کو حدیث کے مطالعے کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات سے امت میں اتحاد، محبت رسول اور علمی روایت کا فروغ ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر علماء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملائیشیا حدیث و سنت کی خدمت کو جاری رکھے گا۔