Inquilab Logo

مالدیپ: سابق صدر کا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ممالک سے گفتگو کی اہمیت پر زور

Updated: March 25, 2024, 5:26 PM IST | Male

مالدیپ کے سابق صدر ابراہیم محمد صالح نے آج ملک کے موجودہ صدرمحمد معزو کو ملک کے مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ممالک سے گفت و شنید کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ محمد معزو نے ہندوستان سےقرض میں راحت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

Ibrahim solih and Muhammad moizu. Photo: INN
ابراہیم صالح اور محمد معزو۔ تصویر: آئی این این

مالدیپ کے سابق صدر ابراہیم محمد صالح نے ملک کے موجودہ صدر محمد معزو سے کہا کہ وہ مالدیپ کے مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ممالک سے گفت و شنید کریں۔ خیال رہے کہ ابراہیم محمد صالح کا یہ ریمارک اس وقت سامنے آیا ہے جب موجودہ صدر محمد معزو، جو چینی حامی موقف کیلئے جانے جاتے ہیں، نے ہندوستان سے قرض میں راحت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مالے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صالح نے ملک کے معاشی حالات سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ممالک سے گفت و شنید اور تعاون کی اہمیت پرزور دیا۔ 
انہوں نے ہندوستان اور چین سے لئے گئے قرض میں تفاوت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ نے پیشگی ادائیگی کے ۲۵؍ سال کے عرصے کے ساتھ چین سے ۱۸؍ بلین روپے (مالدیپ کرنسی کے حساب سے) جبکہ ہندوستان سے ۸؍ بلین روپے قرض لئے ہیں۔ 
خیال رہے کہ ہندوستان سے بہترین تعلقات کے باوجود محمد معزو نے چین کے ساتھ بہترین تعلقات کی اہمیت پر زور دیا تھا۔انہوں نے چین کے اپنے دورے کے درمیان بیجنگ میں ایک معاہدہ پردستخط بھی کی تھی اور بعد میں بحرہ ہند میں خودمختاری کےتعلق سے بیابات بھی دیئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK