Inquilab Logo

ممتا بنرجی کا سنگین الزام بی جےپی لیڈران ریاست میں گھوم گھوم کرتشدد بھڑکارہے ہیں

Updated: May 07, 2021, 8:18 AM IST | Kolkata

بنگال کی نو منتخب وزیر اعلیٰ کے مطابق بی جے پی لیڈران ناکامی کو ہضم نہیں کر پارہے ہیں اسی لئے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

Members of the Union Home Ministry team in Kolkata.Picture:PTi
مرکز ی وزارت داخلہ کی ٹیم کے اراکین کولکاتا میں تصویرپی ٹی آئی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابات کے بعد مرکز کے لیڈروں کو بنگال میں ہونے والے تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ مرکزی وزراء بنگال میں گھوم گھوم کر تشدد بھڑکارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں۱۶؍ افراد اپنی  جان گنوا بیٹھے ہیں لیکن بی جے پی  کے لیڈران ریاست میں لوگوں کو اب بھی اکسارہے ہیں۔ ممتا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ نئی حکومت کے قیام کو۲۴؍ گھنٹے بھی نہیں ہوئے ہیں  اور بی جے پی کے لیڈران صدر راج نافذ کرنے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے جیسی کوششوں کے تحت گورنر کو اور صدر جمہوریہ کو خطوط  روانہ کررہے ہیں۔  نتائج کے بعد سے بی جے پی لیڈران کا بنگال دورہ بڑھ گیا ہے۔  دراصل وہ عوام کا فیصلہ  قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔میری ان سے گزارش ہےکہ وہ ہوش میں واپس آئیں اور دیکھیں کہ عوام نے کیا فیصلہ کیا ہے۔
 مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  جنہوں نے حال ہی میں تن تنہا  بی جے پی کی پوری بریگیڈ سے لوہا لیا اور اسے انتخابی جنگ میں شکست فاش  دی، کہا کہ انتخابات کے بعد تشدد میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کو بلا امتیاز۲؍ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے زیر کنٹرول  نظم و نسق کے  دوران۱۶؍ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں سے نصف کا تعلق ٹی ایم سی اور نصف بی جے پی سے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK