• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منی پور کے گورنر اجے کمار بھلا نے سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Updated: January 05, 2025, 11:43 AM IST | Agency | Imphal

ڈی جی پی کوعوام کی حفاظت کو ترجیح دینے کی ہدایت ،اس دوران کانگپو کپی میںایس پی آفس پر پتھراؤ اور بم سے حملہ۔

Manipur Governor Ajay Kumar Bhalla. Photo: INN
منی پور کے گورنر اجے کمار بھلا۔ تصویر: آئی این این

منی پور کے گورنر اجے کمار بھلا نے سنیچر کو ریاست میں سیکوریٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، بھلا نے سرحدی علاقوں پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور فوج اور نیم فوجی دستوں کے افسران پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔ 
 حکومت کے سیکوریٹی مشیر راجیو سنگھ، ڈی جی پی، آسام رائفلز (ساؤتھ) کے (آئی جی اے آر-ساؤتھ) انسپکٹر جنرل میجر جنرل راوروپ سنگھ نیزسی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ 
 قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بھاری ہتھیاروں سے لیس کوکی شدت پسندوں نے منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے دفتر پر حملہ کیا جس میں ایس پی پربھاکر زخمی ہوگئے۔ کانگ پوکپی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ کانگ پوکپی ضلع میں جمعہ کی شام مشتعل بھیڑ نے ایس پی آفس پر پتھر اور پیٹرول بم سے حملہ کر دیا۔ افسروں کے مطابق کوکی گروہ امپھال مشرقی ضلع کی سرحد پر موجود گاؤں سیبول سے سیکوریٹی فورسیز کو ہٹانے کا مطالبہ کررہا ہے۔ اس طبقہ کا الزام ہے کہ ایس پی نے مرکزی افواج کو گاؤں سے باہر نہیں نکالا ہے۔ دراصل سیبول گاؤں میں ۳۱؍ دسمبر کو سیکوریٹی فورسز پر مبینہ طور پر خواتین پر لاٹھی چارج کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے احتجاج میں کوکی تنظیم کے لوگ مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جمعہ شام کو حملہ آوروں نے گاؤں میں بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی مسلسل تعیناتی کے خلاف ایس پی دفتر پر حملہ کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK