Inquilab Logo

ماروتی سوزوکی کو سی این جی کی کاروں کی مانگ میں اضافہ کی امید

Updated: July 10, 2020, 11:52 AM IST | Agency | New Delhi

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اہم وجہ،کہا: سی این جی گاڑیوں کی فروخت میں ۳۳؍فیصد اضافہ ہوگا، ہم ایک لاکھ ۴۴؍ہزار کاریں فروخت کریں گے

Maruti Suzuki - Pic : INN
ماروتی سوزوکی ۔ تصویر : آئی این این

کوروناکی وبا اور پیٹرول ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافے کی وجہ سے آٹو سیکٹر خراب  دور سے گزر رہاہے۔ کمپنیاں صارفین کو خوش کرنے کے لئے مختلف اسکیمیں متعارف کروا رہی ہیں۔ لیکن اس مالی سال کے دوران سی این جی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی رننگ کاسٹ (چلانے کی قیمت)کم ہے اور اب ہر جگہ سی این جی آسانی سے دستیاب ہے۔ ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی توقع کرتی ہے کہ رواں مالی سال میں سی این جی گاڑیوں کی فروخت میں ۳۶؍ فیصد اضافہ ہوگا اور وہ  ایک لاکھ ۴۴؍ہزاریونٹ فروخت کرسکیں گے۔ان کے پاس ۸؍ سی این جی گاڑیاں ہیں لیکن اب وہ تمام چھوٹی کاروں میں سی این جی کا متبادل پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
 جنوبی کوریا کی آٹو کمپنی ہنڈائی بھی اس سال ہنڈئ ایکسینٹ سیڈان میں سی این جی آپشن پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کی نظر فلیٹ طبقہ کے صارفین پرہے۔ ماروتی اور ہنڈئ ایک درجن کے قریب فیکٹری میں فٹ کی ہوئی سی این جی گاڑیاں بیچتی ہیں۔ماروتی سوزوکی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ششانک سریواستو نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق لگاتارکم ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ اگر ہم اس پہلو کو چھوڑ دیں تو ، ایندھن کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جو صنعت کیلئےاچھی خبر نہیں ہے۔ اگر تیل کی قیمتیں اعلی سطح پر برقرار رہیں تواس سے ہماری فروخت متاثر ہوگی۔ ایسی صورت میں سی این جی ایک قابل عمل متبادل کے طور پر ابھرے گا۔
سی این جی گاڑی کی چلانے کی لاگت بہت کم ہے
 سی این جی گاڑی چلانے کی لاگت ۱ء۵؍ روپے فی  کلومیٹر ہے جوپیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے نصف سے بھی کم ہے۔ سی این جی گاڑیاں خریدنے کے لئے ۵۰؍  سے ۶۰؍ہزار روپے کاپریمیم ادا کرنا پڑتا ہےجبکہ ڈیزل گاڑیوں کے لئے یہ ایک لاکھ ۲۵؍ہزار سے ایک لاکھ ۵۰؍روپے ہے۔ سریواستو نے کہا ، یہ قابل قبول ہونے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایندھن کی دستیابی کا ہے۔ اس وجہ سے ، اس سے قبل سی این جی گاڑیوں کی فروخت متاثر ہوئی تھی۔ لیکن اب حکومت سی این جی نیٹ ورک میں توسیع کے لئے زور دے رہی ہے۔ لہٰذا ، اگلے۶؍ تا ۷؍ماہ میں سی این جی کی دستیابی والے شہروں کی تعداد گنی ہوجائے گی۔
 اس سال کے آخر تک ،۳۷۳؍شہروں میں ۳۴۰۰؍سی این جی آئوٹ لیٹشروع ہو جائیںگے۔ گزشتہ سال کے آخر میں ملک کے۱۹۰؍شہروں میں ۱۷۳۰؍ سی این جی اسٹیشن موجود تھے۔ ماروتی سوزوکی نےڈیزل کاروں کی فروخت بند کردی ہے اور وہ پیٹرول اور سی این جی گاڑیوں پر توجہ دے رہی ہے۔ دوسری طرف،  ہنڈئی کا کہنا ہے کہ یہ ان تینوں آپشنز کے ساتھ جاری رہے گا۔ ہنڈئی فی الحال سینٹرو ، گرینڈ آئی ۱۰؍ ، گرینڈ آئی ۱۰؍نیوس اور سیڈان آورا میں سی این جی ماڈل پیش کررہی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ مالی سال میں ایک لاکھ ۱۷؍ہزارسی این جی گاڑیاں فروخت کیں جو مالی سال ۲۰۱۹ءسے۷؍ فیصد زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK