یہاں سائن میں واقع انک ڈپو میں کھڑی ۱۰؍ سے ۱۲؍ بسوں میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ بیسٹ پہلے ہی بسوں کی کمی سے جوجھ رہی ہے، ایسے میں اس حادثہ کی وجہ سے اس کی مزید تقریباً ۱۲؍ بسیں کم ہوگئی ہیں۔
EPAPER
Updated: October 06, 2026, 3:21 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
یہاں سائن میں واقع انک ڈپو میں کھڑی ۱۰؍ سے ۱۲؍ بسوں میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ بیسٹ پہلے ہی بسوں کی کمی سے جوجھ رہی ہے، ایسے میں اس حادثہ کی وجہ سے اس کی مزید تقریباً ۱۲؍ بسیں کم ہوگئی ہیں۔
یہاں سائن میں واقع انک ڈپو میں کھڑی ۱۰؍ سے ۱۲؍ بسوں میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ بیسٹ پہلے ہی بسوں کی کمی سے جوجھ رہی ہے، ایسے میں اس حادثہ کی وجہ سے اس کی مزید تقریباً ۱۲؍ بسیں کم ہوگئی ہیں۔ بی ایم سی کے مطابق سائن میں آر ٹی او پاسنگ کے قریب پدم بھوشن وسنت رائو دادا پاٹل روڈ پر واقع انک ڈپو میں کھڑی تقریباً ۸، ۱۰؍ بسوں میں شام تقریباً پونے ۶؍ بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے وہاں ۱۰؍ سے زیادہ مختلف قسم کی گاڑیاں اور ایمبولنس روانہ کیں ۔ خبر لکھے جانے تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کے تحت نام میں معمولی فرق پر نوٹس، رائے دہندگان میں شدید ناراضگی
حادثہ کے وقت بس میں کوئی سوار نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ تمام سی این جی بسیں تھیں اور فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بیسٹ کے ترجمان کے مطابق جن بسوں میں آگ لگی تھی، وہ سب ایک دوسرے کے بازو میں کھڑی تھیں اس لئے آگ ایک سے دوسری گاڑی تک پھیلتی چلی گئی۔
حادثہ کے چشم دید گواہوں کے مطابق انہوں نے آتشزدگی کے دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جس سے محسوس ہورہا تھا کہ بس میں لگی ایندھن کی ٹنکیوں میں دھماکے ہوئے تھے۔ دیگر چند بسوں کو وہاں سے دور ہٹا دیا گیا تھا تاکہ ان تک آگ نہ پہنچ سکے۔