دھاراوی آگ: سنیچر کی سہ پہر ممبئی کے دھاراوی میں نورنگ کمپاؤنڈ کے قریب ایک گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر انجن آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آگ ایک گراؤنڈ پلس ون ساختی کچی آبادی تک محدود ہے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2025, 4:08 PM IST | Mumbai
دھاراوی آگ: سنیچر کی سہ پہر ممبئی کے دھاراوی میں نورنگ کمپاؤنڈ کے قریب ایک گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر انجن آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آگ ایک گراؤنڈ پلس ون ساختی کچی آبادی تک محدود ہے۔
ممبئی کے دھاراوی علاقے میں سنیچر (۲۲؍ نومبر ۲۰۲۵ء) کی دوپہر کو زبردست آگ لگ گئی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ نورنگ کمپاؤنڈ، پلاٹ نمبروَن، ریلوے پھاٹک کے قریب اور نور ریسٹورنٹ کے قریب واقع گودام میں لگی۔ آگ کے شعلوں کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ ایک گراؤنڈ پلس ون اسٹرکچرڈ سلم گودام تک محدود ہے۔ آگ کو لیول وَن فائر کال قرار دیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بی ایم سی کی ممبئی فائر بریگیڈ (ایم اے بی)، پولیس، ۱۰۸؍ ایمبولینس، اور بی ایم سی وارڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
اس آگ کی وجہ سے ہاربر لائن لوکل ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔اس دوران آگ قریبی ماہم اسٹیشن کے علاقے میں پھیل گئی، جہاں کئی جھوپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق آگ دوپہر سوا ۱۲؍بجے کے قریب لگی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر انجن اور ۷؍ واٹر جیٹ اس وقت پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آگ کی وجہ سے ہاربر لائن پر لوکل ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔آگ کی شدت کے پیش نظر فائربریگیڈ حکام امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔
#WATCH | Mumbai, Maharashtra: A fire broke out near Mahim Station in Mumbai, causing significant damage to 8-10 homes. Fire engines and emergency services were quickly deployed to the scene to control the fire. So far, there are no reports of casualties. pic.twitter.com/F4ApZgny9Y
— ANI (@ANI) November 22, 2025
ویسٹرن ریلوے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاکہ ’’ماہم اور باندرہ کے درمیان ایسٹ سائڈ پر ہاربر لائن کے ساتھ کچی بستیوں میں تقریباً سوا ۱۲؍ بجے آگ لگنے کی وجہ سے، حفاظتی اقدام کے طور پر اوور ہیڈ آلات کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔ اس کی روشنی میں، ہاربر لائن ٹرین خدمات کو حالات پر قابو پانے تک ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔‘‘ریلوے نے پوسٹ میں مزید کہا کہ کسی مسافر یا ٹرین کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ وہ ریگولیٹ کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے دور ہیں۔