Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیاحوں کیلئے ماتھیران سب سے پسندیدہ مقام!

Updated: January 14, 2023, 10:49 AM IST | Saeed Ahmad Khan | matheran

پٹریوں کی مرمت کےبعدتاریخی ٹوائے ٹرین شروع ہونے سے اب تک ۳؍ لاکھ ۴؍ ہزار ۱۹۵؍ سیاحوںنے سفر کیا ۔ریلوے کو ۲؍کروڑ ۲۴؍لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی

تاریخی ٹوائے ٹرین سے سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد روزبروز بڑھ رہی ہے؛(فائل فوٹو)
تاریخی ٹوائے ٹرین سے سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد روزبروز بڑھ رہی ہے؛(فائل فوٹو)

  ہالی ڈے اسپاٹ کے طور پرماتھیران سب سے زیادہ پسندکیا جارہا ہے۔تفریح کیلئے یہاںآنےوالے سیاحوں کی  پہلی پسند ۱۰۰؍ سال سےزیادہ پرانی ٹوائے ٹرین ہے۔ اسی کانتیجہ ہےکہ یہ ریلوے کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔قدرتی مناظر اور خوبصورت پہاڑیوں سے گزرتی ہوئی اس ٹرین کا سفر مزید پُرلطف اور یادگار بن جاتا ہے۔ سیاح اس میںسفر کےلئے ٹکٹ حاصل کرنے کی خاطرپہلے سے ہی قطار میںکھڑے ہوجاتے ہیںاوربہت سے ایسے ہوتے  ہیںجن کوٹکٹ نہ ملنے پرمایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 ۲۰۱۹ءمیںزبردست بارش کے دوران نیرل-  ماتھیران کےدرمیان پٹریاںبہہ گئی تھیں ۔ ۱۰؍اگست ۲۰۲۲ء میںاس کی مرمت کا کام مکمل کرنے کےبعددوبارہ ٹوائے ٹرین شروع کی گئی جبکہ اس سے پہلے امن لاج اورماتھیران کے درمیان شٹل سروس چلائی جارہی تھی۔مرمت کے بعد ٹوائے ٹرین شروع ہونےکے بعد سے اب تک ۳؍لاکھ ۴؍ہزار ۱۹۵؍سیاحوں نےاس میں  سفر کیا اور  ریلوے کو ٹوائے ٹرین سے ۲؍کروڑ ۲۴؍ لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔
  سینٹرل ریلوے کےچیف پی آر اوشیواجی ستار نے نمائندۂ انقلاب کومذکورہ بالا تفصیلات کے ساتھ یہ بھی بتایاکہ’’ ٹوائےٹرین صرف ایک سواری یاتفریح کا ہی ذریعہ نہیںہے بلکہ ماتھیران کے قدرتی مناظرکوبہت قریب سے دکھانے اور قدرت کے شاہکار کا نظارہ کروانے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس سے سفر کرنے والا کچھ دیر کیلئے ایک طرح سے کھو جاتا ہے۔ ‘‘
 چیف پی آر اونےاعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ ٹوائے ٹرین سے سفر کرنے والو ںکی تعداد میں روز بروزاضافہ ہوا ہے اورمزیداضافہ ہورہا ہے ۔اسی لئے ریلوے کی جانب سےبھی اس کا خیال رکھا جارہا ہے اورنیا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اپنی نوعیت کی انوکھی ٹوائے ٹرین میںسفر سے لطف اندوزہوسکیں ۔ اس کے علاوہ آنے والے وقتوں میںیہاںلوکل ٹرین چلانے کا بھی ریلوے کا منصوبہ ہے۔‘‘

matheran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK