Inquilab Logo Happiest Places to Work

کم جونگ اُن کی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات

Updated: September 14, 2023, 10:54 AM IST | Pyongyang

شمالی کوریا کے سربراہ کم نے روس کے ساتھ تعلقات کو شمالی کوریا کی اولین ترجیح قرار دیا

Kim Jong Un and Vladimir Putin. (AP/PTI)
کم جونگ ان اور ولادیمیر پوتن ۔ ( اے پی / پی ٹی آئی)

 شمالی کوریا کے  سربراہ کم جونگ  نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے  تاریخی ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ماسکواور پیانگ یا نگ کے تعلقات کی اہمیت کو بھی واضح کیا ۔  میڈیارپورٹس کے مطابق    شمالی کوریا کے  سربراہ کم جونگ ان نے بدھ کو روس کے ساتھ پیانگ یانگ کے تعلقات کو اپنے ملک کی  اولین ترجیح قرار دیا۔ 
 کم نے روس کے ووستوچن اسپیس پورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ۔ا س دوران انہوں نے کہا ،’’ہماری دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں اور اب ہمارے ملک کی اولین ترجیح روس کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ‘‘
 شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اس دورے کی دعوت دینے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ،’’ یہ دورہ انتہائی اہم وقت پر ہوا ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا ، ’’ہم روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ صدر پوتن کے تمام فیصلوں اور روسی حکومت کے فیصلوں کی حمایت کی ہے۔‘‘
  اس ملاقات میں کم نے یہ بھی ا مید ظاہر کی ،’’یہ ملاقات روس اور شمالی کوریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گی۔ شمالی کوریا `سامراجیت ` کے خلاف جنگ میں ہمیشہ روس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔‘‘قبل ازیں ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے) کے سربراہ کم جونگ اُن منگل کی صبح روسی سرحدی شہر کھاسن پہنچے۔ بد ھ کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کورین  سینٹرل نیوز ایجنسی  ‘(کے سی این اے) نے بتایا،’’ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے چیئرمین کم جونگ ان  شمالی کوریا -روس تعلقات کو  نیارخ دینے کیلئے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔‘‘ کے سی این اے نے مزید لکھا ، ’’   کم کی پرائیویٹ ٹرین  منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح۶؍ بجے کھاسن ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں داخل ہوئی۔  اسٹیشن کے استقبالیہ میں روسی حکام  سے بات چیت کے دوران کم نے کہا کہ  روس کا دورہ، کووڈ۱۹؍  کے بعد میرا پہلا بیرونی ملکی کا دورہ ہے جو حکمراں جماعت اور ڈی پی آر کی حکومت کے موقف کا واضح اظہار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK