Inquilab Logo Happiest Places to Work

صفائی سروے مہم میں میرابھائندر نے اوّل مقام حاصل کیا

Updated: July 19, 2025, 10:04 AM IST | Sajid Shaikh | Mumbai

۳؍سے ۱۰؍لاکھ آبادی والے میونسپل کارپوریشنوں میں ملک بھر میں پہلا مقام ملا ،صدر جمہوریہ کے ہاتھوں انعام سے نوازاگیا

President Droupadi Murmu presenting an award to Mira Bhayandar Municipal Corporation.
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو میرابھائند ر میونسپل کارپوریشن کوانعام سے نوازتے ہوئے۔

مرکزی حکومت کے ’ سوچھتا بھارت مشن ‘ کے تحت   سوچھ سروے ۲۵-۲۰۲۴ ءمہم میں میرابھائندر میونسپل کارپوریشن نے ۳ ؍تا ۱۰ ؍ لاکھ کی آبادی والے میونسپل کارپوریشنوں میں ملک بھر میں اوّل مقام حاصل کیا ۔ میرابھائندر میونسپل کارپوریشن (ایم بی ایم سی ۹؍کے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق میرابھائندر کارپوریشن کو مذکورہ صفائی سروے مہم کے مقابلے میں اوّل مقام حاصل کرنے پر دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں انعام سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ  ریاستی وزیر نے میونسپل کمشنر رادھا بنود شرما اور ان کے ساتھیوں کے ہمراہ قبول کیا۔
 اس موقع پر وزارت برائے شہری ترقیات کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر ،مرکزی وزیر توکھن ساہو ،ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات مادھوری مسال ،محکمہ شہری ترقی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کے ایچ گوندراج اور سوچھ مہاراشٹر مشن کے ڈائریکٹر نوناتھ واڈ موجود تھے۔اس موقع پر صدر جمہوریہ   دروپدی مرمو نے تمام انعام یافتہ میونسپل کارپوریشنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا صفائی نہ صرف جسمانی صحت کیلئے لازمی ہے بلکہ سماجی اور معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔
 واضح رہے کہ سوچ سرویکشن ۲۰۱۶ ءمیں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی تھی ۔سوچھ بھارت مشن اربن کے تحت ملک بھر کے ۴۵۰۰ ؍شہروں کا کلیدی معیار پر جائزہ لیا گیا۔ ان میں فضلہ اکٹھا کرنا ،ماخذ کی سطح پر علاحدگی ،ماحول دوست اقدامات ،مہم میں شہریوں کی شرکت جیسی باتوں کو جانچا گیا۔ مجموعی طور پر ۳۰۰۰ ؍ سے زائد تشخیص کاروں نے ۴۵ ؍ دنوں تک ۱۱ ؍گھروں اور محلوں کا سروے کیا۔یہ انعام   ملنے پر ریاستی وزیر مادھوری مسال نے کہاکہ  یہ مہم شہری صفائی کا ایک اہم ستون ہے اور مہاراشٹر کے مختلف شہروں کی طرف سے دکھائی گئی کارکردگی پورے ملک کیلئے متاثر کن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تحریک مستقبل میں بھی تیزی سے جاری رہے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK