’’کینیڈی ‘‘او ٹی ٹی ریلیز: انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ کو آخرکار ہندوستان میں ریلیز کی تاریخ مل گئی ہے۔ اس میں سنی لیونی اور راہل بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ نیو-نوئر تھرلر کینیڈی ہندوستان میں کب اور کہاں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 02, 2026, 6:20 PM IST | Mumbai
’’کینیڈی ‘‘او ٹی ٹی ریلیز: انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ کو آخرکار ہندوستان میں ریلیز کی تاریخ مل گئی ہے۔ اس میں سنی لیونی اور راہل بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ نیو-نوئر تھرلر کینیڈی ہندوستان میں کب اور کہاں ریلیز ہوگی۔
’’گینگز آف واسع پور‘‘ جیسی کلٹ کلاسک بنانے والے ہدایتکار انوراگ کشیپ طویل عرصے سے اپنی فلم کینیڈی کے ہندوستان میں ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ یہ فلم۲۰۲۳ء میں بنی اور کانز سمیت کئی بین الاقوامی ایونٹس کا حصہ بنی۔ اگرچہ ہندوستان میں یہ ریلیز نہیں ہو پا رہی تھی، لیکن اب انوراگ کشیپ کی فلمیں پسند کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ فلم اب ملک میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ آئیے جانتے ہیں کب اور کہاں دیکھ سکیں گے۔
کانز میں ۷؍ منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن
کینیڈی کا عالمی پریمیئر ۲۰۲۳ء میں کانز فلم فیسٹیول کے مڈنائٹ اسکریننگ سیکشن میں ہوا تھا۔ فلم کو بہت اچھا ردعمل ملا، جس میں طویل اسٹینڈنگ اوویشن بھی شامل تھا اور اس کے بعد اسے کئی مشہور بین الاقوامی ایونٹس جیسے سڈنی فلم فیسٹیول، بوچون انٹرنیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول، نیوچٹیل انٹرنیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول، انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن، لندن انڈین فلم فیسٹیول، یو ایس میں فینٹاسٹک فیسٹ، جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول اور کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا۔
فلم کی کہانی کیا ہے؟
فلم کی کہانی اودے شیٹی پر مبنی ہے، جو ایک سابق پولیس آفیسر ہے جسے نیند نہیں آتی اور جسے مردہ سمجھ لیا گیا ہے، لیکن وہ کینیڈی کے نام سے کام کرتا ہے۔ ممبئی میں رہتے ہوئے، وہ ایک کرپٹ پولیس سسٹم میں کرائے کے ایجنٹ کے طور پر شہر کی کریمنل دنیا میں کام کرتا ہے اور جرم اور اخلاقی الجھنوں سے لڑتا ہے۔ سنی لیونی کے ادا کردہ پراسرار چارلی سے ملاقات کے بعد اس کی زندگی میں ایک موڑ آتا ہے، جو بدعنوانی، رہائی اور اندرونی جدوجہد سے بھری کہانی کی بنیاد رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل: ممبئی کے اسکواڈ کا اعلان، مشیر اور سرفراز خان بھی شامل
انوراگ کشیپ کی خوشی کا اظہار
انوراگ کشیپ نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کی اور لکھا کہ ’’آخرکار ہماری محنت، بےچینی اور درمیان کی تمام جذبات سے بنی فلم ’’کینیڈی‘‘ دنیا گھومنے کے بعد زی فائیو پر گھر آ رہی ہے۔ میں بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں اس فلم کو بنانے کے قابل ہونے پر شکر گزار ہوں، میری ٹیم، میرے پروڈیوسرز، میرے اسٹوڈیوز اور آخر میں جب جو ہونا ہے وہ ہوتا ہے۔‘‘دنیا بھر میں فلم کے فیسٹیول ٹور اور تنقید و ناظرین سے اچھا ردعمل ملنے کے باوجود، فلم کا ہندوستانی اسکرین پر نہ ہونا اس کی ریلیز کے انتظار کو بڑھا رہا تھا۔ ڈائریکٹ ٹواو ٹی ٹی طریقہ ان لوگوں کے لیے حل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ملک میں فلم دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۵ءمیں ہندوستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ کی مالیت میں۸؍فیصد اضافہ
فلم کب اسٹریم ہوگی؟
انوراگ کشیپ کی سب سے متوقع نیو-نوئر تھرلر `کینیڈی ۲۰؍ فروری ۲۰۲۶ء کوزی فائیو پر ہندوستان میں ریلیز ہوگی۔ بین الاقوامی فیسٹیول سرکٹ میں طویل سفر اور گھریلو ریلیز میں تاخیر کے بعد یہ فلم آ رہی ہے۔ اس فلم میں راہل بھٹ اودے شیٹی اور سنی لیونی چارلی کے کردار میں ہیں۔ سرٹیفیکیشن ملنے کے باوجود یہ فلم کبھی ہندوستانی سنیما گھروں میں نہیں پہنچی، اس لیے ہندوستان میں اس پروجیکٹ کو دیکھنے کے خواہشمند ناظرین کے لیے اس کا ڈجیٹل پریمیئر کافی دلچسپ ہے۔ فلم کی معاون کاسٹ میں موہت ٹکلکر، ابھیلاش تھاپلیال، میگھا برمن اور عامر عزیز کی اسپیشل اپیئرنس شامل ہے۔