• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میرا روڈ: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے ووٹنگ بیداری مہم

Updated: May 15, 2024, 7:00 AM IST | Sajid Shaikh | Mumbai

میراروڈ اور کاشی میراعلاقے میں اب تک ۳۵؍ میٹنگیں منعقد کی جاچکی ہیں۔ پولنگ سے ایک دن قبل تک مہم جاری رہے گی۔

Scene of women`s meeting at Miraroad regarding voting. Photo: Inquilab
ووٹنگ کے تعلق سے میراروڈ میں خواتین کی میٹنگ کا منظر۔ تصویر:انقلاب

یہاں جماعت اسلامی کی حلقہ خواتین   علاقے کی خواتین میں ووٹنگ کے تعلق سے بیداری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ میراروڈ اور کاشی میرا میں اب تک ۳۵ ؍ مقامات پر خواتین کی میٹنگ ہوچکی ہے اور اتوار تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
جماعت اسلامی میراروڈ حلقہ خواتین کی ناظمہ ناہید باجی نے انقلاب کو بتایاکہ یوں تو مردوں میں بیداری لانے کیلئےمختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ مساجد میں علماء کرام بھی جمعہ کے خطابات میں مصلیان کو اس جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ خواتین میں بیداری بھی ضروری ہے کیونکہ وہ آبادی کا نصف حصہ ہیں اور عام طور پرمرد حضرات ووٹ ڈال کر آتے ہیں مگر خواتین گھریلو کاموں کی مصروفیات کی وجہ سے غافل ہو جاتی ہیں اس لئے ہم جگہ جگہ خواتین کی نشستیں منعقد کرکے اُن میں بیداری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ ۲۰؍ مئی کو پولنگ میں صد فیصد حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھئے: گھاٹکوپر:پیٹرول پمپ پر گرنے والی ہورڈنگ غیرقانونی تھی ،مالک پر کیس درج

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میراروڈ کے نیا نگر ، شانتی نگر ،کاشی میرا ،فلاور ویلی، بلیو ڈائمنڈ ،ایور شائن ، اسمیتا  اورشیوم سمیت ۳۵ ؍ جگہوں پر یہ نشستیں ہو چکی ہیں اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ اجتماعی میٹنگ کے علاوہ حلقہ خواتین کی اراکین  اور رضاکار انفرادی طور پر بھی خواتین سے رابطہ کر رہی ہیں اور اُنہیں ۲۰؍مئی کو علی الصباح ووٹنگ مراکز پر جاکر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔حلقہ خواتین کی ناظمہ کے مطابق ان پروگراموں میں شریک خواتین کے تاثرات مثبت تھے اور ایسے بیداری پروگرام کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ رائے دہندگان میں ووٹنگ کے تئیں بیداری لانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ سماجی و ملّی تنظیمیں بھی سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK