۱۷؍سیٹوں میں ۱۶؍سیٹوں پر مہا یوتی کے امیدوار فاتح، ناسک میںآزاد امیدوارگوکل گیتے کی فتح لیکن وہ بھی شندے خیمے کے ہی لیڈر ہیں
EPAPER
Updated: June 23, 2026, 8:14 AM IST | Mumbai
۱۷؍سیٹوں میں ۱۶؍سیٹوں پر مہا یوتی کے امیدوار فاتح، ناسک میںآزاد امیدوارگوکل گیتے کی فتح لیکن وہ بھی شندے خیمے کے ہی لیڈر ہیں
مہاراشٹر لیجسلیٹیو کونسل (ایم ایل سی) کی۱۷؍ میں سے۱۶؍ نشستوں پر مہایوتی نے شاندار کامیابی حاصل کی، جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہے۔ دوسری جانب مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی۔ کانگریس سمیت اتحاد کے امیدواروں کو انتہائی کم ووٹ ملے، جس کے باعث ان کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی۔ کانگریس کے بعض امیدواروں کو تو صرف۵؍سے۳۱؍ ووٹ ملے، جبکہ ایک امیدوار کو ایک بھی ووٹ حاصل نہ ہو سکا، جس سے ان کی بدترین شکست واضح ہو گئی۔مہاوکاس اگھاڑی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔ اس کے برعکس، اس اتحاد کے امیدواروں کی کارکردگی انتہائی کمزور رہی۔
کہاں کون جیتا ؟
(۱) شولاپور ۔کل ووٹر:۶۱۶۔ راجندر راؤت (بی جے پی)۴۸۳؍ ووٹ۔ وسنت راؤ دیشمکھ (شرد پوار گروپ)۱۱۸؍ووٹ
(۲) جلگاؤں ۔کل ووٹر:۶۳۰۔نندکمار مہاجن (بی جے پی)۵۷۷ ووٹ۔ شرد تائیڑے (ٹھاکرے گروپ) ۵؍ووٹ
(۳) سانگلی-ستارا ۔کل ووٹر:۸۹۵۔ دھیریہ شیل کدم (بی جے پی)۵۹۱ ووٹ۔ ابھے سنگھ جگتاپ (شرد پوار گروپ)۲۹۵؍ ووٹ
(۴) ناندیڑ۔ کل ووٹر:۴۵۲۔ امر راجوکر (بی جے پی)۳۳۹؍ ووٹ ۔کرشنا آشتیکر (ٹھاکرے گروپ)۸۴؍ ووٹ
(۵) بھنڈارا-گوندیا کل ووٹر:۴۵۷۔اویناش برہمنکر (بی جے پی) ۳۰۴؍ ووٹ،نریش ایشورکر (ایم وی اے حمایت یافتہ)۱۵۲؍ ووٹ
(۶) امراوتی ۔کل ووٹر:۴۵۱۔ ڈاکٹر پروین پوٹے (بی جے پی)۳۹۰؍ ووٹ۔ نلیش وشوکرما (ونچت اگھاڑی)۳۱؍ ووٹ۔ ہرشجیت دیشمکھ (کانگریس) صفر ووٹ۔
(۷) دھاراشیو-لاتور-بیڑکل ووٹر:۹۸۸ ۔ بسوراج پاٹل (بی جے پی)۸۴۵؍ووٹ، مہیش دیشمکھ (کانگریس)۱۲۴؍ووٹ
(۸) چھترپتی سمبھاجی نگر-جالنہ۔ کل ووٹر:۶۳۷؍ووٹ ۔سہاس شرساٹ (بی جے پی)۴۵۴؍ ووٹ۔ گنیش لوکھنڈے (ٹھاکرے گروپ)۱۳۴؍ ووٹ
(۹) ناگپور کل ووٹر:۸۳۶؍ووٹ ۔ ڈاکٹر راجیو پوتدار (بی جے پی)۶۸۲؍ووٹ۔ اتل لونڈھے (کانگریس) ۱۳۰؍ ووٹ
(۱۰) پربھنی-ہنگولی ۔کل ووٹر۴۶۶۔سعید خان (شیوسینا)۲۴۲؍ ووٹ، ڈاکٹر وویک ناوندر (ٹھاکرے گروپ)۱۵۹؍ ووٹ
(۱۱) ناسک کل ووٹر:۶۱؍ووٹ۔ گوکل گیتے (آزاد امیدوار) ۳۵۷؍ ووٹ۔ نریندر دراڈے (شیوسینا)۲۴۸؍ ووٹ
بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدوار
(۱۲) اہلیہ نگر پراجکتا تنپورے (بی جے پی) ،
(۱۳) وردھا-چندرپور-گڈچرولی :ارون لکھانی (بی جے پی)
(۱۴) تھانے-پال گھر:رویندر پھاٹک (شیوسیناشندے)
(۱۵)ایوت محل : دشینت چترویدی (شیوسینا شندے)
(۱۶) پونے:وکرم کاکڑے (این سی پی اجیت)
(۱۷) رائے گڑھ-رتناگیری-سندھو درگ انیکیت تٹکرے (این سی پی اجیت)