Inquilab Logo

نریندر مودی اور امیت شاہ نے میزورم کو مرکز سے ہر ممکن امدادکی یقین دہانی کروائی

Updated: June 22, 2020, 2:11 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کی صبح میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرکے معلومات حاصل  کی اور انہیں مرکز سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعلیٰ زورامتھنگا سے بات کی اورا ن سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال پرمعلومات حاصل کی ۔ میزورم کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Narendra Modi and Amit Shah - PIC : INN
نریندر مودی اور امیت شاہ ۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کی صبح میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرکے معلومات حاصل  کی اور انہیں مرکز سے ہر ممکن امداد  کی یقین دہانی کرائی ۔

   مودی نے ٹویٹ کیا ’’وزیراعلیٰ زورامتھنگا سے بات کی اورا ن سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال پرمعلومات حاصل کی ۔ میزورم کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘‘ ۔


شاہ نے فون پر میزورام کے وزیر اعلیٰ  سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کا جائزہ  لیا ۔ 

وزیر داخلہ نے بعد میں ٹویٹ کیا ’’ زورامتھنگا جی سے بات کر کے ریاست میں زلزلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میں نے مرکز کی طرف سے  وزیر اعلیٰ کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریاست میں سبھی کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے‘‘۔ میزورم میں  پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریاست کے ضلع  چمفائی میں  آج صبح 4.10 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔ تاہم زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی و مالی  نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  زلزلے کا مرکز ضلع چمفائی میں زمین سے ۲۰ کلومیٹر  کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK