• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرکٹ کی دنیا میں ویبھو سوریہ ونشی کا دھماکہ، ۳۶؍ گیندوں پر سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Updated: December 24, 2025, 4:02 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے ویبھو سوریہ ونشی نے وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کر دی۔ محض۱۴؍ سال اور ۲۷۲؍ دن کی عمر میں انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف صرف۳۶؍ گیندوں پر سنچری داغ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح کی راہ دکھائی۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:INN
ویبھوسوریہ ونشی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے ویبھو سوریہ ونشی نے وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کر دی۔ محض۱۴؍ سال اور ۲۷۲؍ دن کی عمر میں انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف صرف۳۶؍ گیندوں پر سنچری داغ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح کی راہ دکھائی بلکہ مینس کی لسٹ اے کرکٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
 ویبھو  نے اپنی طوفانی اننگز کے دوران جنوبی افریقہ کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرس کا ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے محض ۵۹؍ گیندوں پر ۱۵۰؍ رنز مکمل کیے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ڈی ویلیئرس نے۲۰۱۵ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ۶۴؍ گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ویبھو کی ۳۶؍ گیندوں پر سنچری ہندوستان کی دوسری تیز ترین لسٹ اے  سنچری ہے (انمول پریت سنگھ نے گزشتہ سال ۳۵؍ گیندوں پر سنچری بنائی تھی)۔ویبھو سوریہ ونشی کے لیے سال ۲۰۲۵ء فتوحات کا سال ثابت ہو رہا ہے۔۱۳؍ سال کی عمر میں آئی پی ایل نیلامی میں منتخب ہونے والے پہلے کھلاڑی بنے۔آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم عمر میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سفارتی کشیدگی عروج پر، چین نے جاپان کیلئے ۴۶؍ فضائی روٹس منسوخ کردیئے

حال ہی میں یو اے ای کے خلاف ایشیا کپ میں ۱۷۱؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی اور سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی سب سے کم عمر سنچری میکر بنے۔ رپورٹس کے مطابق ویبھو وجے ہزارے ٹرافی کے ابتدائی میچوں کے بعد بنگلور میں  ہندوستانی انڈر۱۹؍ ٹیم کے کیمپ میں شامل ہو جائیں گے، جہاں وہ۱۵؍ جنوری سے شروع ہونے والے انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ کی تیاریاں کریں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ویبھو سوریہ ونشی کی شکل میں  ہندوستان کو ایک ایسا بلے باز مل گیا ہے جو آنے والے وقت میں دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرے گا۔
 اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ ۵؍جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا
 ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ) ۲۵۰؍ اور ویمنز ٹینس اسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ۲۵۰؍ کے زیر اہتمام اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 5جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: اِن ممالک میں جین زی کے مظاہروں نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا

یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا ۴۸؍ واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا۳۹؍ واں ایڈیشن ہوگا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی ٹینس اسٹار کلارا ٹاسن دفاعی چیمپئن ہیں۔ خواتین کا ایڈیشن ۵؍جنوری ۲۰۲۶ء سے۱۱؍  جنوری۲۰۲۶ء تک کھیلا جائے گاجبکہ مردوں کا ایونٹ ۱۲؍ جنوری سے۱۷؍ جنوری ۲۰۲۶ء تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK