• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھلاپتی وجے کی ’’جن نائگن‘‘ ہندی میں ’’جن نیتا ‘‘ کے نام سے ۹؍جنوری کوریلیز ہوگی

Updated: December 24, 2025, 5:15 PM IST | Mumbai

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی فلم `’’جن نائگن‘‘ ہندی زبان میں’’جن نیتا‘‘ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔ تھلاپتی وجے کی فلم ’’جن نائگن‘‘ کے میکرس نے باضابطہ طور پر اس کے ہندی ٹائٹل ’’جن نیتا‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

Jan Neta.Photo:INN
جن نیتا۔ تصویر:آئی این این

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی فلم `’’جن نائگن‘‘ ہندی زبان میں’’جن نیتا‘‘ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔ تھلاپتی وجے کی فلم ’’جن نائگن‘‘ کے میکرس نے باضابطہ طور پر اس کے ہندی ٹائٹل ’’جن نیتا‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک شاندار نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں تھلاپتی وجے اور بابی دیول آمنے سامنے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کنفرم کردیا گیا ہے کہ شمالی ہند میں فلم کی ریلیز کی ذمہ داری زی اسٹوڈیوز سنبھالے گا۔
نیا پوسٹر آگ، تباہی اور افراتفری سے بھرے ماحول میں وجے اور بابی دیول کے درمیان شدید تصادم دکھاتا ہے۔ یہ ویژول واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ کہانی صرف ایکشن تک محدود نہیں بلکہ اقتدار، نظریے اور یقین کے ٹکراؤ پر مبنی ہے-جہاں سوچ، جنون اور ضد ایک دوسرے سے ٹکراتی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Komal Nahta (@komal.nahta)

تھلاپتی وجے یہاں ایک سخت، زمینی اور پُرسکون طاقت والے اوتار میں نظر آتے ہیں، جبکہ بابی دیول کا زبردست ملٹری اسٹائل لک کہانی کو مزید وسیع اور ٹینشن سے بھرپور بنا دیتا ہے۔ ہیلی کاپٹر، دھماکے اور بڑے پیمانے پر تباہی اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ فلم ایک بڑے سیاسی اور قومی کینوس پر سنسنی خیز جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: اِن ممالک میں جین زی کے مظاہروں نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا

ریلیز سے پہلے ہی فلم نے کئی اوورسیز مارکیٹس میں ریکارڈ پری سیلز درج کی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم کے لیے جوش و خروش عروج پر ہے  چونکہ یہ تھلاپتی وجے کی آخری فلم ہے، اس لیے مداحوں کے لیے یہ ایک جذباتی اور خاص ریلیز سمجھی جا رہی ہے۔ زی اسٹوڈیوز کے سپورٹ کے ساتھ ہندی مارکیٹ میں بھی فلم ایک شاندار اوپننگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سفارتی کشیدگی عروج پر، چین نے جاپان کیلئے ۴۶؍ فضائی روٹس منسوخ کردیئے

فلم کے ہدایت کار ایچ ونوتھ اپنی مضبوط کہانیوں اور گہرائی سے بُنے نیریٹیو کے لیے مشہور ہیں اور یہی توقع اس فلم سے بھی کی جا رہی ہے-مقصد، اثر اور جذبے سے بھرپور کہانی۔ انیرُدھ روی چندر کی موسیقی اور پوجا ہیگڑے، ممیتا بیجو، پرکاش راج، گوتم واسودیو مینن، پریامنی اور نرین جیسے مضبوط اداکار فلم کی دنیا کو مزید وسعت دیتے ہیں۔جوش کو مزید بڑھاتے ہوئے ۲۷؍ دسمبر کو ملائیشیا میں فلم کا شاندار آڈیو لانچ ہونے جا رہا ہے، جہاں جشن، ولولہ اور جذبات کا بڑا دھماکہ متوقع ہے۔
کے وی این پروڈکشنز اور پروڈیوسر وینکٹ کے نارائن کی جانب سے تیار کردہ ’’جن نائگن‘‘ (ہندی میں جن نیتا )۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر میں شاندار ریلیز کے لیے تیار ہے اور یہ ریلیز پونگل کے تہوار کی خوشیوں میں مزید رنگ بھر دے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK