• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

 مودی اور شی کی میٹنگ میں سرحدی تنازع کے حل کیلئے کوشش پر اتفاق

Updated: September 01, 2025, 10:33 AM IST | Agency | Tianjin

آپسی تعاون بڑھانے کا عزم، ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا، اعلان کیا کہ ’’ہم حریف نہیں ہیں، ترقیاتی شراکت دار ہیں‘‘

Scenes from the meeting between Prime Minister Modi and Xi Jinping in Tianjin. Photo: PTI
تانجن میں  وزیراعظم مودی اور شی جن پنگ کی ملاقات کا منظر۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیراعظم مودی جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے   چینی شہر تیانجن میں ہیں،  نے اتوار کو  صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں لیڈروں نے ہند-چین تجارتی تعلقات کو وسعت دینےاو رسرحدی تنازع کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے عالمی تجارت میں آنےوالے عدم استحکام   کے حوالے سے دونوں  سربراہان مملکت نے تسلیم کیا کہ اس کو دور کرنے میں ہندوستان اور چین اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ 
 دونوں سربراہان مملکت نےمختلف موضوعات کا حاطہ کرنےوالی گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ  ہندوستان اور چین ترقیاتی شراکت دار ہیں نہ کہ حریف اور ان کے اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں ہونا چاہئے۔   اس بات چیت  کے بعد پریس کیلئے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں  نے’ ’اکتوبر۲۰۲۴ءمیں کازان میں اپنی آخری ملاقات کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور مسلسل ترقی کا خیر مقدم کیا۔‘‘ غور طلب ہے کہ یہ اس ملاقات کی طرف اشارہ تھا جو برکس سمٹ کے موقع پر ہوئی تھی۔ دونوں لیڈروں  نے اپنی بات چیت کے دوران زیادہ تر توجہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری میںاضافہ پر مرکوز رکھی ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کے ذریعہ ہندوستان پر عائد  کئے گئے  ۵۰؍ فیصد ٹیرف کے بعد اس ملاقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت  میں اضافے پر اتفاق کو امریکی انتظامیہ  کے اقدامات کے جواب کے طورپر بھی دیکھا جارہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK