Inquilab Logo

آسام میں سیلاب سے ۴؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر

Updated: June 24, 2023, 12:51 PM IST | Guwahati

سام کے ۱۶؍ اضلاع میں اب تک سیلاب سے ۴؍ لاکھ سے زائدافراد متاثر ہو چکے ہیں ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

آسام کے ۱۶؍ اضلاع میں اب تک سیلاب سے ۴؍ لاکھ سے زائدافراد متاثرہو چکےہیں ۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق پچھلے ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران آسام کے نلباری ضلع میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ۲؍ ہو چکی ہے ۔ آسام کے ضلعی ڈیساسٹر منیجمنٹ کے مطابق آسام کے باجالی ضلع میں ۲؍لاکھ سے زائد افرادکے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ نلباری ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد ۸۰؍ ہزار ۶۱؍ ہے ۔برپیٹامیں ۷۳؍ ہزار ۲۳۳؍ افراد جبکہ لکھیم پور میں ۲۲؍ ہزار سے زائد افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ درانگ میں متاثرہ افراد کی تعداد۱۴؍ ہزار ۵۸۳؍  جبکہ تمل پور میں ۱۴۳ ؍ہزار ۱۸۰ ؍ ہے۔ ذرائع کے مطابق بکسہ میں ۷؍ ہزار ۲۸۲؍ افراد اور گوالپارا میں ۴؍ ہزار ۷۵۰؍ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ 
 علاوہ ازیں سیلاب کی وجہ سے۱۰؍ ہزار ۷۸۲؍ ہیکٹر کی فصل کا نقصان ہوا ہے ۔ متعددگاؤں ڈوب گئے ہیں ۔جورہٹ اوردھوبڑی ضلع میں برہمپتراندی میں پانی خطرناک سطح کو پار کر چکا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق ۱۴۰؍ ریلیف کیمپ جبکہ ۷۵؍ ریلیف سینٹرز تعمیر کئے گئے ہیں جن میں  ۳۵؍ ہزار سے زائدافراد نے پناہ لی ہے ۔کچھ لوگوں نے مجبوری میں سڑکوں کو ہی اپنا مسکن بنایا ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ اب تک سیلاب کی وجہ سے ۴؍ لاکھ ۲۷؍ ہزار ۴۷۴؍ جانور متاثر ہوئے ہیں ۔ اس ضمن میںملنے والی رپورٹ ظاہرکرتی ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے ۱۴؍ بندجبکہ ۱۴؍بریج ، ا سکول اور دیگر عمارتیں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس دوران ضلع بجالی کے گاؤں میں ۲؍لاکھ ۶۷؍ ہزار ۲۵۲؍ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ دولوئی گاؤں میں ندی کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے ۲۰۰؍ خاندانوں شیلٹر ہومس میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔گاؤں کے ساکن کمل برمان نے خبر رساں ایجنسی کوبتایا کہ گاؤں میں ۸؍ تا ۱۰؍ گھر ڈوب گئے ہیں ۔ شب ۳؍ بجے گھر میں پانی بھرنا شروع ہو ا تھا اس وقت زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔گاؤں کے افراد اپنے سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر تھے البتہ سب لوگ حفاظتی مقامات پر پہنچے کیلئے بھاگ رہے تھے۔بارش کا زور نہیں رک رہا ہے جبکہ لوگوںکو کھانے اور پینےکی بھی پریشانیاں جھیلنا پڑ رہی ہیں ۔این ڈی آر ایف ایس ڈی آر ایف اور ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں مختلف اضلاع میںراحت رسانی کاکام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK