Inquilab Logo

ملک میں کووِڈ کے ایک لاکھ۵۹؍ ہزار سے زائدنئے کیس

Updated: January 10, 2022, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر۳؍ کروڑ۵۵؍ لاکھ۲۸؍ ہزار۴؍ پر پہنچی ،نئے معاملات میں اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد۵؍ لاکھ۹۰؍ ہزار ۶۱۱؍ ہو گئی ،فعال معاملات میںمہاراشٹر پہلے ،مغربی بنگال دوسرے اور دہلی تیسرے نمبر پر،وبا سے جان گنوانے والو ں کی تعداد ۴؍لاکھ ۸۳؍ ہزار سے زائد

Health workers in Delhi take a sample of a person for testing..Picture:PTI
دہلی میںصحت کارکن کووِڈ جانچ کیلئے ایک شخص کا نمونہ لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس اور اومیکرون کی وبا کا پھیلاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس کے ایک لاکھ۵۹؍ ہزار۶۳۲؍ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس ہفتے کے اختتام تک۸۹؍ لاکھ۲۸؍ ہزار۳۱۶؍ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اتوار کی صبح۷؍ بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب۵۱؍ کروڑ۵۷؍ لاکھ۶۰؍ ہزار۶۴۵؍ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ایک لاکھ۵۹؍ ہزار۶۳۲؍ نئے معاملات کے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر۳؍ کروڑ۵۵؍ لاکھ۲۸؍ ہزار۴؍ ہوگئی ہے۔نئے معاملات میں اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد۵؍ لاکھ۹۰؍ ہزار ۶۱۱؍ ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید۳۲۷؍مریضوں کی موت کے بعد بیماری سے جان گنوانے والوں کی مجموعی تعداد ۴؍ لاکھ۸۳؍ ہزار۷۹۰؍ ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ۴۰؍ ہزار ۸۶۳؍ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد۳؍ کروڑ۴۴؍ لاکھ۵۳؍ ہزار۶۰۳؍ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں۱۵؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار ۵۶۶؍ کووِڈ ٹیسٹ  کئے گئے ہیں اور اب تک ملک میں کل۶۹؍ کروڑ۳۴؍ ہزار۵۲۵؍ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسوں کی شرح۱ء۳۴؍ فیصد ہے اور صحت یابی کی شرح ۹۷ء۳۰؍ فیصد جبکہ اموات کی شرح۱ء۳۷؍ فیصد ہے۔دوسری طرف، اب تک ملک کی۲۷؍ ریاستوں میں ۳۶۲۳؍ افراد اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں جن میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ۱۰۰۹؍، دہلی میں ۵۱۳؍ اور کرناٹک میں۴۴۱؍ کیس ہیں۔ اومیکرون سے۱۴۰۹؍افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔جہاں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں ۳۱۷۵۰؍ عدد کا اضافہ ہوا، وہیں ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر۱۷۶۹۴۸؍ہو گئی اور اس دوران۱۳؍مریضوں کی اموات  کے بعد متوفیوں کی تعداد ۱۴۱۶۲۷؍ ہو گئی۔ریاست میں۹۶۷۱؍مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر۶۵۵۷۰۸۱؍ہو گئی ہے۔ فعال معاملات میں مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور دہلی تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کوروناکے  فعال معاملات ۱۰۶۷۱؍ سے بڑھ کر۶۲۰۵۵؍ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید ۱۹؍لوگوں کی موت کے بعد متوفیوں کی تعداد ۱۹۸۸۳؍ہو گئی ہےجب کہ ریاست میں اب تک۱۶۴۸۸۲۱؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران کوروناکے ایکٹیو کیس ۸۳۰۵؍ سے بڑھ کر ۴۸۱۷۸؍ہو گئے ہیںجب کہ۱۱۸۶۹؍ مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد ۱۴۵۳۶۵۸؍ ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں۷؍ مریضوں کی موت کے ساتھ متوفیوں کی تعداد بڑھ کر۲۵۱۴۳؍ ہو گئی ہے۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK