شدید گرمی میں بالخصوص ’اے سی‘ کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بجلی کی کھپت بڑھ جانے سے گزشتہ ۱۵؍ دنوں میں ممبئی کے متعدد علاقوں مثلاً دادر، وڈالا، گر گاؤں اور ناگپاڑہ وغیرہ میں متعدد ٹرانسفارمر اور فیڈرکے خراب ہونے سے بجلی سپلائی متاثر رہی۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 11:19 AM IST | Saadat Khan | Mumbai
شدید گرمی میں بالخصوص ’اے سی‘ کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بجلی کی کھپت بڑھ جانے سے گزشتہ ۱۵؍ دنوں میں ممبئی کے متعدد علاقوں مثلاً دادر، وڈالا، گر گاؤں اور ناگپاڑہ وغیرہ میں متعدد ٹرانسفارمر اور فیڈرکے خراب ہونے سے بجلی سپلائی متاثر رہی۔
شدید گرمی میں بالخصوص ’اے سی‘ کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بجلی کی کھپت بڑھ جانے سے گزشتہ ۱۵؍ دنوں میں ممبئی کے متعدد علاقوں مثلاً دادر، وڈالا، گر گائوں اور ناگپاڑہ وغیرہ میں متعدد ٹرانسفارمر اور فیڈرکے خراب ہونے سے بجلی سپلائی متاثر رہی۔ جمعہ کی رات کو دوبارہ بجلی نہ ہونے سے کئی علاقوں کے مکین شدید گرمی اور اندھیرے میں گھنٹوں پریشان رہے۔
واضح رہے کہ بیسٹ انڈرٹیکنگ سپلائی نیٹ ورک کے تحت ممبئی کے کئی حصوں میں پچھلے ۲؍ ہفتوں کے دوران بار بار بجلی گل ہونے سے شدید گرمی میں ریکارڈ بجلی کے استعمال سے الیکٹرک سپلائی کے بنیادی ڈھانچے پر دبائو پڑا ہے۔مذکورہ علاقو ں میں گزشتہ ایک ہفتے میں ۴؍ہزار ۵۰۰؍ میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی طلب تجاوز کر گئی ہے۔جمعہ کی رات دادر، وڈالا، پارسی کالونی اور گرگاؤں کے مکینوں کو دادر کے کنگس وے ریسیونگ اسٹیشن اور گرگاؤں چوپاٹی پر ٹرانسفارمر اور فیڈر کی متعدد خرابیوں کی وجہ سے بجلی سپلائی منقطع ہونے سےدقت ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: رکن پارلیمان کا دورہ اور اندراگاندھی اسپتال کی بجلی گل
بی ای ایس ٹی حکام کے مطابق’’ ہائی وولٹیج ڈسٹری بیوشن بورڈ کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کی وجہ سے گرگاؤں چوپاٹی اور گائوں دیوی کےعلاقوں میں تقریباً ایک گھنٹے تک سپلائی متاثر رہی۔بی ای ایس ٹی کے مطابق ’’ممبئی شہرکی بجلی کی طلب اس ہفتے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان ایئر کنڈیشنر کے مسلسل استعمال کی وجہ سے ساڑھے ۴؍ہزا ر میگاواٹ کی بلند ترین سطح کو عبور کر چکی ہے۔ ایسے میں متعدد مقامات پرلوڈ بڑھنے کی وجہ سے ٹرانسفارمر اور الیکٹرک کیبل میں خرابی ہونے سے دادر، مہیشوری اُدیان، نائگاؤں ، وڈالا ایسٹ اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کوبجلی گل رہی۔ اس سے پہلے ۱۴؍ مئی کو، دادر، سیتلا دیوی اور ماٹونگا روڈکے علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔