Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیدر لینڈز میں مسجد پر حملہ، شکایت درج، فوری تحقیقات کا مطالبہ

Updated: May 30, 2026, 3:03 PM IST | Rotterdam

روٹرڈیم کی ایک مسجد پر رات کے وقت حملے اور اس کی بے حرمتی کے واقعے نے مسلمانوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اسلامی فاؤنڈیشن نیدرلینڈز نے پولیس کے مبینہ تاخیر سے ردعمل اور سیکوریٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

روٹرڈیم میں ایک گروہ نے رات کے وقت ایک مسجد پر حملہ کیا، اسلامی فاؤنڈیشن نیدرلینڈز (ISN) نے جمعہ کو بتایا۔ آئی ایس این کے بیان کے مطابق مولانا مسجد کو چھ نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا۔ مسجد کی ایک موزیک دیوار کو خراب کیا گیا جبکہ حملہ آوروں نے عمارت پر بیئر کی بوتلیں پھینکیں اور عمارت کے سامنے کے حصے پر پیشاب کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مسجد کے منتظمین نے بار بار پولیس کو کال کی، لیکن پولیس اہلکار اس وقت پہنچے جب حملہ آور علاقے سے جا چکے تھے۔ اس میں کہا گیا کہ عبادت گزاروں کو بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے تشویش لاحق ہے جو مسلمانوں اور مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور یہ بھی بتایا گیا کہ موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے اس واقعے کو’’فوری مداخلت کیلئے خطرہ‘‘ قرار نہیں دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: وہائٹ ہاؤس کی نئی امیگریشن ویب سائٹ، غیر ملکیوں کو ’’ایلین‘‘ کہنے پر تنازع

بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی اس تشخیص کو سمجھنا مشکل ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عبادت گزاروں کی حفاظت اور ان کے مذہبی فرائض کو ہر حال میں خوف کے بغیر ادا کرنے کے حق کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ حملے کے علاوہ پولیس کے تاخیر سے ردِعمل نے شدید تشویش پیدا کی ہے۔ ’ آئی ایس این‘نے مزید بتایا کہ اس نے اس واقعے کے خلاف باضابطہ فوجداری شکایت درج کرا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کیلئے لیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK