Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہائٹ ہاؤس کی نئی امیگریشن ویب سائٹ، غیر ملکیوں کو ’’ایلین‘‘ کہنے پر تنازع

Updated: May 30, 2026, 2:13 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق ویب سائٹ ’’ ایلینزڈاٹ گو‘‘لانچ کی، جو ایک UFO طرز کی امیگریشن ویب سائٹ ہے جس میں پورے ملک میں’’ آئس‘‘ گرفتاریوں اور تارکین وطن پر کارروائی کی معلومات دی گئی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق ویب سائٹ ’’ ایلینزڈاٹ گو‘‘لانچ کی، جو ایک UFO طرز کی امیگریشن ویب سائٹ ہے جس میں پورے ملک میں’’ آئس‘‘ گرفتاریوں اور تارکین وطن پر کارروائی کی معلومات دی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو یہ ویب سائٹ متعارف کراتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو جس ایلینز (غیر ملکی) سے ڈرنا چاہیے وہ خلا میں نہیں بلکہ انہیں کے درمیان رہ رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر لکھا ہے ’’وہ ہمارے درمیان چلتے ہیں۔‘‘مزید برآں ویب سائٹ میں لکھا ہے، ’’۶۰؍ سال سے امریکی حکومت ایک راز چھپائے ہوئے تھی۔ غیر ملکی ہمارے درمیان چل رہے ہیں، ہمارے محلوں میں رہ رہے ہیں، اور روزمرہ کی زندگی میں ہمارے ساتھ تعامل کر رہے ہیں۔‘‘ویب سائٹ مزید کہتی ہے کہ ’’صرف ایک استثنا ہے، وہ یہاں کے نہیں ہیں۔‘‘ اس میں غیر ملکی سازشی نظریات اور جمالیات  کی زبان  استعمال کی گئی ہے، ساتھ ہی امیگریشن گرفتاریوں اور سرحدی اعدادوشمار پیش کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم پر امریکہ کا نقشہ ہے جس میںغیر ملکی گرفتاریاں دکھائی گئی ہیں، اور تین ملین سے زیادہ تارکین وطن سے ملاقاتوں کا لائیو کاؤنٹر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی ویزا کے ’’انتظار کے اوقات‘‘ میں ریکارڈ اضافہ

دریں اثناء صارف شہر، ریاست، یا الزامی جرم کے حساب سے امیگریشن ڈیٹا تلاش کر سکتے ہیں۔  تاہم یہ ویب سائٹ ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشنکے خلاف کارروائی  کی تعریف کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ڈیٹا مسلسل اپڈیٹ ہوتا رہے گا اور وہائٹ ہاؤس ایپ میں ضم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے متعدد بار تارکین وطن کے تعلق سے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی تارکین وطن کےمتعلق قوانین کا بھی اعادہ کیا، انہوں نے متعدد حکم نامے پر دستخط کئے ، جن کی رو سے امریکی شہریت کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا، اس کے علاوہ مستقل رہائش پذیر افراد کیلئے بھی قانون میں تبدیلی کر دی ، جس کے تحت گرین کارڈ رکھنے والے افراد کو اب اپنے ملک لوٹ کر دوبارہ درخواست دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے وطن بھیجنے کی مہم بھی چلا رکھی ہے۔بعد ازاں اس ویب سائٹ کا اجراء بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK