Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی سینٹرل : دودھ والا کمپلکس کے ایک خاندان کے۳؍ افراد سڑک حادثہ میںجاںبحق

Updated: July 16, 2026, 7:30 AM IST | Mumbai

گوا سے چھٹیاں منا کر واپس لوٹتے ہوئے دردناک حادثہ کا شکار ہوئے ۔ مہلوکین میں نوبیاہتا بہوبھی شامل ۔ حادثہ میں شوہر شدید زخمی

The car`s tires were blown off in this horrific accident.
اس بھیانک حادثے میں کار کے پرخچے اڑگئے

ہاں کےدودھ والا کامپلیکس میں رہنے والے قریشی خانوادہ کے ۴؍ افراد پر اس وقت قہر ٹوٹ پڑا جب گوا سے لوٹتے وقت ان کی کار ایک دردناک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ رتناگیری کے راجا پور کے قریب ہائی وے پر ہونے والے اس ہولناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے ۳؍ افراد جن میں ۱۵؍ سالہ لڑکا اور دو خاتون شامل ہیں ، کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ گاڑی چلانے والے اس گھر کے واحد کفیل شدید زخمی ہوئےہیں اور انہیں سیفی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ تاہم حادثہ میں زخمی ہونے والے انس کی والدہ ، بیوی(  ۲۰؍ دن قبل شادی ہوئی تھی ) اور ۱۵؍ سالہ بھانجہ اس حادثہ میں فوت ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ اس حادثہ میں بطور ڈرائیور ملازمت کرنے والے ۲۲؍ سالہ نوجوان کی بھی موت ہوئی ہے ۔   دودھ والا کمپلیکس میں رہنے والی قریشی فیملی کے واحد کفیل انس قریشی جن کی کلیئر روڈ پر کپڑوں کی دکان ہے ، ۲۰؍ دن قبل شادی ہوئی تھی ۔
 شادی کے بعد وہ اپنی والدہ یاسمین ، بیوی فضا اور بھانجہ عرفان کے ساتھ گوا چھٹیا ں منانے گئے تھے ۔ حادثہ سے متعلق دودھ والا کامپلیکس کے سیکریٹری اور فیملی فرینڈ ڈاکٹر شفیق احمد قریشی نے بتایا کہ ’’ انس گوا سے اپنی والدہ ، بیوی اور بھانجہ کے علاوہ کار کے ڈرائیور مصطفیٰ کے ساتھ لوٹ رہا تھا ۔ انہوںنے یہ بھی بتایا کہ انس کار خود ڈرائیور کررہا تھا کہ اچانک رتناگیری کے راجا پور علاقے میں وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور راستے میں کھڑے ڈپمپر سے بری طرح ٹکرا گیا ۔   
 موصولہ اطلا ع کے مطابق کار ۱۴۰؍ کی اسپیڈ سے چلائی جارہی تھی جس کی وجہ سے انس توازن کھو بیٹھا اور کار ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد کئی فٹ دور جاگری اور چور چور ہوگئی  ۔ مقامی پولیس نے متاثرین کو مقامی لوگوں کی مدد سے لانجا کے دیہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں والدہ ، بیوی اور بھانجہ کے علاوہ ڈرائیور مصطفیٰ کوعلاج سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا گیا ۔ تاہم انس جس کے ہاتھ اور پیر کے علاوہ جسم کے کئی حصوں میں چوٹ آئی ہے۔ تاہم انس کو شدید زخمی حالت میں مذکورہ اسپتال سے ممبئی کے سیفی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔  ڈاکٹر شفیق احمد قریشی کے بقول انس اور فضا کی ۲۰؍ دن قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ اس سے حادثہ سے ۶؍ ماہ قبل بھی انس ایک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا تھا اور اسکے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔ انہوںنے مزید کہا کہ صبح ۶؍ بجکر ۴۵؍ منٹ پر ہونے والے اس حادثہ میں انس جو شدید زخمی ہوا ہے ، کو سیفی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حادثہ کے بعد انس کی والدہ ، بیوی اور بھانجہ کی لاش ممبئی لائی گئی ہے اور اہل خانہ نے دیر رات مرین لائنس کے بڑا قبرستان میں تدفین کی اطلاع دی ہے ۔اس حادثے کے باعث علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK